| | | |

کوہلی کی ٹیم کو بھی گھر میں شکست،میکسویل سمیت سب ناکام،تیز ڈلیوری کا ایک اور باب

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

کوہلی کی ٹیم کو بھی گھر میں شکست،میکسویل سمیت سب ناکام،تیز ڈلیوری کا ایک اور باب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رائل چیلنجرز بنگلورو(آر سی بی ) کو آئی پی ایل 2024 میں تیسری شکست ہوگئی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچزکے بعد ایک فتح لئے وہ نیچے سے محض ایک درجہ اوپر ہے اور ٹاپ 4 سے بہت دور ہے۔

بنگلورو میں منگل کی شب کھیلے گئے میچ میں ویرات کوہلی فیل ہوگئے۔فاف  ڈوپلیسی نہ چلے اور گلین میکسویل تو صفر پر گئے۔لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف 182 رنزکے تعاقب میں 2 بالز آر سی بی   153  رنز پر آئوٹ ہوگئی۔کوہلی 22،ڈوپلیسی 19 اور میکسویل صفر پر گئے۔میناک یادو نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

میناک یادو نے گزشتہ میچ کی طرح اپنی سپیڈ بہتر کی اوراس بار 156.7 کلومیٹر تک بال کردی۔

اس سے قبل لکھنو سپر جائنٹس نے 181 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔کوئنٹن ڈی کاک نے 56 بالز پر 81 رنزچرائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *