| | | | | |

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج دھڑکنوں کو تیز کرنے والا کوارٹر فائنل

کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج دھڑکنوں کو تیز کرنے والا کوارٹر فائنل۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں آج ایک اہم کوارٹر فائنل کھیلا جارہا ہے،یہ مقابلہ اس کئے بھی اہم اور خاص ہے کہ ایک جانب ایونٹ میں اپنے گروپ کی ناقابل شکست ٹیم ہے،ساتھ میں اپنے گروپ میں اس نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کو شکست دے کر بڑا اعتماد حاصل کیا ہے،یہی نہیں بلکہ قریب ایک ماہ قبل اس نے ایشیا کپ انڈر 19 سیمی فائنل مین پاکستان کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔سری لنکا کی یوتھ ٹیم میں بڑی ٹیم سے زیادہ طاقت دکھائی دے رہی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل،پہلی ٹیم باہر،پہلی بڑی سائیڈ ایونٹ سے باہر

دوسری طرف ہارڈ کیک افغانستان کی ٹیم ہے ،اس کی تیزی اور چابھکدستی،جان مارنے کی عادت سب کے سامنے ہے،اس کے لئے کوارٹر فائنل کھیل جانا ہی اس بات کی علامت ہے کہ وہ اب دنیا کی ٹاپ 8 ٹیموں میں  آنے لگی ہے،اگر اس نے سری لنکا جیسی ٹیم کو آج شکست دے دی تو یہ بڑا ہی اپ سیٹ ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کا کوارٹر فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا،اس کے مقابل آسٹریلیا کی ٹیم ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *