| | |

انگلینڈ کو پھر شکست،ویسٹ انڈیز نے تیسراٹی 20 جیت لیا

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلینڈ کو پھر شکست،ویسٹ انڈیز نے تیسراٹی 20 جیت لیا۔انگلینڈٖ معین علی کی قیادت میں بھی ہار گیا،ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے دی،اننگ کی خاص بات رومین پاول کی سنچری اور کچھ انفرادی اننگز تھیں۔دونوں جانب سے لگنے والے ڈبل سنچری کے مجموعہ جات کے باوجود بائولرز کی کفایتی گیند بازی بھی اہم رہی۔

انگلینڈ کو معین علی کی کپتانی میں 225 رنزکے بڑے ہدف کا چیلنج

بارباڈوس میں انگلینڈ کو 225 رنزکے ہدف کا سامنا تھا۔جیسن رائے 19 اور جیمز ونس 16 تک ہی محدود رہے،کپتان معین علی چوتھے نمبر پر آئے ،یہ تجربہ بھی کام نہ آیا۔صفر پرپویلین لوٹے۔ٹام بونٹن نے6 چھکوں کی مدد سے73 کی اچھی اننگ کھیلی۔اس  کے بعد فل سالٹ کے 24 بالز پر 57 رنز دھواں دھار اننگ تھی،قلندرز نے انہیں ہائر کیا،اتفاق سے یہ ڈیبیو میچ کھیل رہے تھے۔انگلش ٹیم تاریخ کا دوسرابڑا ہدف نہ رقم کرسکی۔9 وکٹ پر 204 تک ہی محدود ہوئی۔20 رنزسے میچ ہارگئی۔

روماریو شیفرڈ 59 رنزکےعوض 3 وکٹ لے کر کامیاب رہے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو آگے لگایا،معین کی قیادت میںکھیلنے والی مہمان ٹیم نے 3 ڈیبیو کروائے۔بائولنگ ناکام ہی گئی،ویسٹ انڈیز نے رومین پاول کے 107 اور نکولس پورن کے 70 رنزکی بدولت6 وکٹ پر 224 اسکور کئے۔

نکولس پورن اور راومین پاول نے تیسری وکٹ پر 122 رنزکی شراکت قائم کردی۔دونوں نے پاعر ہٹنگ دکھائی۔لیفٹ اور رائٹ ہینڈ کمبی نیشن نےانگلش گیند بازوں کو دھنک کر رکھ دیا۔پورن 43 بالز پر 70کر کے گئے جب کہ پاول نے 53 بالز پر 107 رنزکی اننگ کھیل کر ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری بنائی،اس میں 10 چھکے اور4 چوکے شامل تھے۔ایون لیوس  اور کرس گیل کے بعد وہ اپنے ملک کے لئے سنچری کرنے والے تیسرے بیٹر ہیں۔ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹ پر 224 اسکور بنائے۔20اوورز کی اننگ میں یہ بڑا اسکور تھا۔مہمان ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے جارج گارٹن نے57 رنز دیئے1 وکٹ لی۔اسی طرح عادل رشید نے 4 اوورز میں25 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔تیمال ملز کو 1 وکٹ کے لئے 52 کی مار پڑی۔انگلینڈ کے لئے 2 بیٹرز ہنری بروکس اور فل سالٹ نے ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

اسلام آباد کے کیمپ کو اس سیریز کے بعد جوائن کرنے والے ٹوپلی نے4 اوورز میں 30 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔مزے کی بات یہ ہے کہ 2 ڈیبیو پلیئرز ہنری بروکس اور فل سالٹ نے اسی میچ میں ڈیبیو کیا،یہ لاہووقلندرز کو جوائن کریں گ

ویسٹ انڈیز نے 5 میچزکی سیریز میں 1–2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔چوتھا میچ 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *