| | | | |

بابر اعظم سازش سے ہٹائے گئے ،رضوان بھی نظر انداز،شاہد آفریدی کا اثر،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

نجی ٹی وی چینل نے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی آڈیو لیک چلادی ہے۔اس میں سابق کپتان بابر اعظم کو کپتانی سے برطرفی کئے جانے،دوستی نبھانے سمیت متعدد امور کا انکشاف ہوا ہے۔

 

لاہور سے سینئر صحافی قادر خواجہ کے مطابق بابر اعظم کو کپتانی سے پلان اے کے تحت ہٹایا گیا۔ذکا اشرف ایک نامعلوم خاتون سے بات کررہے تھے۔اس میں بتایا گیا کہ حسن علی کو زبردستی کھلایا گیا،شاداب خان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔اسی طرح 8 کھلاڑیوں کا گروہ بنا ہوا تھا۔ان کا ایجنٹ طلحہ نامی شخص تھا،،اس کے ان کی فیملیز کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

محمد رضوان کو کپتانی اس لئے نہیں دی گئی کہ وہ بھی اسی گروہ کا حصہ ہے۔بابر کو ایک ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی کا میں نے کہا لیکن اس نے کہا کہ گھر مشورہ کرتا ہوں،اس نے گھر کی بجائے طلحہ سے رابطہ کیا،اس کے مشورے پر اس نے یہ بھی چھوڑ دی۔میں نے کہا کہ چلو اچھا ہے۔میں نے بھی ایک اور کپتان بنادیا۔

شاہد آفریدی کا شاہین اور ٹیم پر اثر ہے،ذکا اشرف نے تسلیم کیا کہ یہاں اتنا تو چلتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *