| | | | |

انڈر19 ایشیا کپ میں بڑا اپ سیٹ،سری لنکا باہر،سیمی فائنل میں پاکستان کے مقابل چھوٹی ٹیم آگئی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر19 ایشیا کپ میں بڑا اپ سیٹ،سری لنکا باہر،سیمی فائنل میں پاکستان کے مقابل چھوٹی ٹیم آگئی۔آئی سی سی ورلڈکپ میں بد ترین حالات کا شکار،اس کے بعد ملکی حالات خراب،بورڈ مسائل،آئی سی سی پابندی،تو اس کے حتمی اثرات نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

ایشیا کپ انڈر 19 کے گروپ بی کے آخری میچز کے اپ سیٹ نتائج آئے ہیں۔سری لنکن یوتھ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 9 وکٹ پر 199 اسکور کرکے ہارگئی،بنگلہ دیش نے ہدف 4 وکٹ پر مکمل کرلیا۔

دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات جاپانی ٹیم کو107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل 4 میں جگہ بنالی ہے۔یوں عرب امارات ٹیم پہلی بار یوتھ ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلے گی،جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ایک اور سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔سیمی فائنلز  15 دسمبر کو ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *