| |

شارجہ میں سنسنی خیزشو،افغانستان کو متحدہ عرب امارات نے ٹی 20 میچ میں ہرادیا

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

شارجہ میں سنسنی خیزشو،افغانستان کو متحدہ عرب امارات نے ٹی 20 میچ میں ہرادیاکرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ افغانستان کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں اپ سیٹ شکست۔متحدہ عرب امارات نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیریز کے دوسرے میچ میں 11 رنز سے ہرادیا۔محمد نبی کی کشش رائیگاں گئی۔

شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اوپنرز نے تیزرفتار 72 رنزکا آغاز فراہم کیا۔32 بالز پر 53 رنزبنانے والے محمد وسیم افغانستان کا پہلا شکار تھے۔دوسرے اوپنر آریان لکڑا نے کمال بلے بازی کی،آخری تک ناٹ آئوٹ لوٹے۔47 پر 63 رنز خلاصہ تھے،17 اوورز میں 7 وکٹ پر 127 رنزکے ساتھ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 166 رنز متحدہ عرب امارات کی اچھی کوشش تھے۔آریان کے اسکور ہی کام دکھاگئے۔قیس احمد اور عمرزائی نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں افغانستان ٹیم 47 رنزکے آغاز کے بعد 98 رنز 3 وکٹ پر بھی بہتر تھی لیکن اس کے بعد لڑھک گئی،اسکور یکدم 99 رنز 6 وکٹ ہوا۔اننگ پھر نہ سنبھل سکی اور حضرۃ اللہ زازائی کے36 رنز،رحمان اللہ گرباز21 اورکپتان ابراہیم زردان 4 اور نجیب اللہ زردان 12 کرسکے۔محمد نبی نے اچھی فائٹ کی لیکن ادھر 9 ویں وکٹ 129 پر گرچکی تھی،پھر بھی محمد نبی کوشش میں لگے رہے۔محمد جواد اللہ اورنصیر احمد قہر بن کر ٹوٹے۔جواد نے26 اور نصیر نے 24 رنزکے عوض 4،4 وکٹیں لیں۔

وزڈن 2023 ون ڈے ٹیم،کون بنا کپتان ،کسے ملی جگہ،پاکستان سے کون

افغانستان کو آخری اوور میں بیس رنز درکار تھے۔نبی امید بنے موجود تھے۔پھر 4 بالز پر 14 رنز کی ضرورت تھی۔پھر 2 بالز پر12 رنز درکار تھے۔محمد نبی ہمت ہارگئے اور 47 پر وکٹ دے گئے۔افغانستان ٹیم ایک بال قبل 155 رنزپر آئوٹ ہوگئی،متحدہ عرب امارات نے 11 رنزکی جیت کے ساتھ 3 میچزکی سیریز 1-1 سے برابر کردی،فیصلہ آخری میچ میں ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *