| | | |

کائونٹی ،حسن علی اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ ہوگیا

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

Photo: Instagram/Hasan Al

کائونٹی ،حسن علی اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں،فیصلہ ہوگیا۔پاکستان کے 5 کھلاڑی گزشتہ ہفتہ کائونٹی رائونڈ کا میچ نہیں کھیلے تھے،کل جمعرات 19 مئی سے 7 واں رائونڈ شروع ہوگا۔کائونٹی ڈویژن 1 کے ٹاپ وکٹ ٹیکر حسن علی بھی آرام کی غرض سے نہیں کھلائے گئے تھے۔اچھی خبر یہ ہے کہ وہ جمعرات سے شروع ہونے والے میچ میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان میں ڈالر کی ڈبل سنچری،سری لنکا کے خلاف بنگلہ دیش کی دگنی ڈبل سنچری

میچ اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ایسکیس کے خلاف کھیلا جائے گا۔حسن  علی بھی کھیلیں گے۔ان کے ساتھ حال ہی میں انگلش ٹیم میں واپسی کرنے والے جمی اینڈرسن بھی یہ میچ کھیلیں گے۔

حسن علی کا اس کائونٹی سیزن میں اس مرحلہ کا یہ آخری میچ ہوگا،اس لئے کہ ان کے 6 میچز کا معاہدہ ہے۔وہ پورے ہوجائیں گے۔

ایسکیس کے خلاف لنکا شائر کا میچ جمعرات سے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *