| | |

خواتین پریکٹس میچ،پی سی بی گرینز کامیاب

 

 

کراچی 21 اگست، 2023,پی سی بی میڈیا ریلیز

جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے جاری خواتین کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پی سی بی گرینز نے پی سی بی وائٹس کو84 رنز سے ہرادیا۔

حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے اوول گراؤنڈ میں پی سی بی گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر 284 رنز بنائے۔بسمہ معروف نے سات چوکوں کی مدد سے 69۔سدرہ امین نے نو چوکوں کی مدد سے60 اور شوال ذوالفقار نے59 رنز اسکور کیے جس میں سات چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

فاطمہ ثنا ۔سعدیہ اقبال اور غلام فاطمہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم پر ہاتھ رکھ دیا

جواب میں پی سی بی وائٹس 41.4 اوورز میں200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے72 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔سدرہ نواز نے49 رنز بنائے۔

لیفٹ آرم اسپنر نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔طوبی حسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کل کیمپ میں کھلاڑی رات ساڑھے سات بجے سے ساڑھے نو بجے تک نیشنل بینک سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *