| | | | | |

پتہ نہیں یہ لڑکا ہے یا لڑکی ،محمد رضوان کا جملہ وائرل

 

 

کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ

اب یہ پتہ نہیں کہ لڑکا ہے یا لڑکی ہے۔

پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر محمد رضوان کا یہ جملہ وائرل ہوگیا ہے۔

کولکتہ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ وہ واک کرتے باہر آرہے تھے کہ میدان کے ایک جانب سے ان کی جانب آٹو گراف بک بڑھائی گئی۔پہلے تو رضوان اور ان کے ساتھی کرکٹر نے نظر انداز کیا اور چلتے گئے ۔پھر رضوان یکدم مڑے تو انہوں نے ایک مرد فین سے آٹو گراف بک لیتے کہا کہ میں چلتے ہوئے لکھتا جائوں گا ،اسے ختم کروں گا،تم میدان کے اس پار مجھ سے لے لینا۔

محمد رضوان نے پھر آٹوگراف بک اور قلم ہکڑا،نام پوچھا تو سمجھ۔ نہ آیا۔انہوں نے سپیلنگ پوچھ کر لکھنا شروع کیا،آواز لڑکی کی تھی۔رضوان نظریں جھکائے ایک ایک لفظ دہراتے لکھتے گئے۔

اس کے بعد بھی نظریں ملائے بغیر واپس کرتے کہا کہ

پتہ نہیں کہ یہ لڑکا ہے یا لڑکی ہے۔

اس پر نسوانی آواز میں جواب آیا کہ لڑکا ہے۔دونوں جانب مسکراتے لہجے تھے اور محمد رضوان اچھا کہتے آگے نکل گئے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *