| | | | | | |

ٹی 20 بلاسٹ،شاداب خان ہیرو بن کر ہوئے زیرو،باقی کہاں،آج ون ڈے انٹرنیشنل میچ

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 بلاسٹ،شاداب خان ہیرو بن کر ہوئے زیرو،باقی کہاں،آج ون ڈے انٹرنیشنل میچ۔ٹی 20 بلاسٹ میں شاداب خان کی واپسی۔بائولنگ کے ساتھ کام دکھایا لیکن بیٹنگ میں صفر پر گئے۔ہوو میں ایسیکس نے 7 وکٹ پر163 اسکور بنائے۔شاداب خان نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر سب سےزیادہ 3 وکٹیں لیں ۔جواب میں ان کی ٹیم سسیکس کی بیٹنگ ناکام ہوئی۔شاداب خان پہلی بال پر صفر پر گئے۔جواب میں سسیکس ٹیم 138 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں ایسیکس نے25 رنز سے میچ جیت لیا۔

ایک اور میچ میں سنسنی خیزمقابلہ کے بعد ڈربی شائر نے لیسٹر شائر کو2 رنزسے ہرادیا۔حیدر علی اگرچہ 10 رنزبناسکے لیکن وین میڈیسن نے سنچری بنائی،ٹوٹل5 وکٹ پر 189 رنزکیا۔جواب میں لیسٹر شائر 5 وکٹ پر 187 رنزتک  رک گئی۔

لیڈز میں یارک شائر نے 6 وکٹ پر 195 اسکور کئے۔کپتان شان مسعود 10 بالز پر 15 ہی کرسکے۔ڈیوڈ میلان نے83 رنزکی اننگ سجائی۔جواب میں لنکا شائر  8 وکٹ پر 180  رنزکرسکی۔۔

حال ہی میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم چنائی سپرکنگزکے کپتان ایم ایس دھونی ہسپتال پہنچ گئے،جہاں ان  کے گھٹنے کا  آپریشن ہوا ہے۔

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *