| | | | | | |

نوبال پررضوان کااحتجاج،ریویو پر فیصلہ تبدیل کروالیا،ملتان ہائوس فل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

ہاوس فل ،،شکریہ ملتان

نوبال پررضوان کااحتجاج،ریویو پر فیصلہ تبدیل کروالیا،ملتان ہائوس فل۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 8) کے ملتان میں ہونے والے پانچویں اور اوور آل گیاھویں میچ میں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کا غیر معمولی رش رہا۔ملتان کے شائقین ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر داد دیتے رہے۔

اوور کرائوڈ ہونے کے باعث شائقین کی بڑی تعداد ملتان سلطانز کی اننگز پوری ہونے تک سٹیڈیم داخل نہ ہوسکے۔دوسری اننگز کے تیسرے اوور میں ہاوس فل کا لگادیاگیا اورشائقین کو داخلے سے روک دیاگیا

ادھر کراچی کنگز کے بیٹرز میتھیو ویڈ اور جیمز ونس نے آتے ہی لاٹھی چارج کردیا،اسی چکر میں 4 اوورز میں 50 سے زائد اسکور جمع کرلئے۔5 ویں اوور کی پہلی بال کو امپائر نے اس لئے نو بال قرار دے دیا کہ ملتان کے بائولر احسان اللہ  نے کنگزکے بیٹر جیمز ونس کو فال ٹاس کروادی جو ان کی ٹانگ کے اوپری حصہ پر لگی۔رضوان نے اس پر بحث کی۔امپائر کے نوبال کا فیصلہ چیلنج کردیا۔تھرڈ امپائر نے ریویو دیکھ کر رضوان کو درست اور امپائر کو غلط قرار دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *