| | |

قائد اعظم ٹرافی فائنل کی 18 دسمبر سے جنگ،ایک سیٹ ،متعدد امیدوار،ممکنہ کنڈیشنز

کراچی،کرک اگین رپورٹ

File Photo

ملک کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ایونٹ،فیصلہ کن مرحلہ۔ایک فائنل کے لئے متعدد امیدوار،اگر مگر کے ساتھ کئی ٹیموں کی امیدیں وابستہ۔کراچی میں اہم معرکے ہفتہ 18 دسمبر سے شروع ہونگے۔

قائد اعظم ٹرافی کےگزشتہ 9ویں راؤنڈکےبعد ناردرن 127 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرہے۔اب ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 18 دسمبر سے 10 واں اور فیصلہ کن رائونڈ شروع ہوگا۔ایونٹ کا فائنل 25 دسمبر سے کھیلا جائے گا جو کہ پنک بال ہوگا۔

سنٹرل پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخواہ،یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس ،سنٹرل پنجاب

103 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ خیبر پختونخوا 9 میچوں میں تین جیت کے ساتھ 124 پوائنٹس لئے دوسرے نمبر پر ہے۔ سنٹرل پنجاب کو فائنل کے لئے اپنی کھال سے باہر کھیلنا پڑے گا جبکہ ایک آسان جیت خیبر پختونخوا کو فائنل میں لے جائے گی۔
وسطی پنجاب خیبرپختونخوا کو فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لیے روک سکتاہے کیونکہ اس ٹیم پر ایک آسان جیت تیسرے نمبر پر آنے والے سندھ کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع فراہم کرے گی اجب کہ وہ پانچویں نمبر پر موجود جنوبی پنجاب کے خلاف اپنا مقابلہ جیت جائے۔

سندھ بمقابلہ جنوبی پنجاب

سندھ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے، اسپورٹس کمپلیکس میں اپنے آخری میچ میں پانچویں نمبر پر موجود سدرن پنجاب کے خلاف جیت انہیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع دے گی بشرطیکہ خیبرپختونخوا سنٹرل پنجاب کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھاتا۔
قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ ڈرا ہوا جہاں جنوبی پنجاب کے کپتان عمر صدیق نے پہلی اننگز میں 84 رنز بنائے۔ سندھ کی جانب سے دائیں ہاتھ کے تیز رفتار سہیل خان نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

باؤلنگ چارٹ میں جنوبی پنجاب کے علی عثمان آٹھ میچوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ سندھ کے سہیل سات میچوں میں 30 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ دائیں ہاتھ کے تیز رفتار شاہنواز دہانی کی واپسی سے سندھ کو سپورٹ ملے گی جو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد ٹیم کے لیے دستیاب ہیں۔

بیٹنگ کے شعبے میں سندھ کو احسن علی اور سعد خان کی بیٹنگ جوڑی سے امیدیں وابستہ ہوں گی کیونکہ دونوں نے ٹورنامنٹ میں 600 سے زائد رنز بنائے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لیے، دائیں ہاتھ کے بلے باز طیب طاہر نو میچوں میں 730 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بلوچستان بمقابلہ ناردرن ،اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم

بلوچستان کا مقابلہ ٹیبل ٹاپرز ناردرن سے ہوگا ۔ بلوچستان کا مقصد جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کو ختم کرنا ہے، جبکہ ناردرن جس کے پاس ان فارم حیدر علی کی خدمات ہوں گی فائنل میں جانے سے پہلے ایک اور جیت پر نظریں جمائے گی۔

ناردرن کے فیضان ریاض اور عمر امین بیٹنگ چارٹ پر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور ان کے کپتان ٹیسٹ اسپنر نعمان علی چاہیں گے کہ وہ فارم کو جاری رکھیں تاکہ انہیں ٹرافی اٹھانے میں مدد ملے۔
بلوچستان کے لیے، بائیں ہاتھ کے اسپنر کاشف بھٹی چھ میچوں میں 26 وکٹیں لے کر بولنگ چارٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ سندھ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز میر حمزہ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد اصغر نے 14 میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔

میچز کچھ اس طرح ہیں۔وسطی پنجاب بمقابلہ خیبر پختونخوا ،یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی
سندھ بمقابلہ سدرن پنجاب ، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس، کراچی
بلوچستان بمقابلہ ناردرن ،اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *