| | |

بھارتی وکٹ کیپرکی بددیانتی مہنگی پڑی،نوبال جرمانہ،میکسویل کا لاٹھی چارج،آسٹریلیا فاتح

گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ

بھارتی وکٹ کیپرکی بددیانتی مہنگی پڑی،نوبال جرمانہ،میکسویل کا لاٹھی چارج،آسٹریلیا فاتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتیوں کو آسٹریلیا کا ایک اور وار۔گلین میکسویل کی ایک اور گھمادینے والی دھواں دھار سنچری۔بھارت کے منہ سے یقینی فتح چھین لی۔آخری 12 بالز پر 45 رنزبناکر میچ لے لیا۔بھارت کو 5 وکٹ کی شکست ہوئی ہے۔بھارتی وکٹ کییپر کی تیزی یا بد دینتی مہنگی پڑی،وکٹ بھی نہ ملی،نوبال ذمہ پڑی۔گلین میکسویل نے 104 رنزکی شاندار اننگ کھیل کر بھارت کو ورلڈکپ اور اپنے ہم وطنوں کو افغانستان کے خلاف دھواں دھار ڈبل سنچری کی یاد کروادی۔اس کےساتھ ہی بھارت آج سیریز جیتنے میں ناکام رہا۔5 میچزکی سیریز میں آسٹریلیا نے 1-2 کے ساتھ واپسی کی ہے۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اس نے24 پر 2 وکٹ گنوانے کے بعد بھی اننگ کو ڈبل سنچری میں موڑدیا۔مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 222 اسکور سجادیئے۔اننگ کی خاص بات اوپنر جیکوارڈ کی شاندار ناقابل شکست سنچری تھی۔وہ57 بالز پر 123 کے ناقابل شکست آئے۔7 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔بھارت نے آخری 3 اوورز میں 65 رنز بٹورے۔گلین میکسویل کو ایک اوور میں 30 رنزپڑے۔

جواب میں آسٹریلیاکا آغاز سلو تھا اوپر سے 68 تک 3 وکٹ گرگئے۔134 تک 5 وکٹ پویلین لوٹ گئے تھے۔ٹریوس ہیڈ 35 ایرون ہارڈی 16 کرسکے۔جوش انگلش اور مارکس سٹوئنر 17 اور ٹم ڈیوڈ صفر پر گئے۔اکیلے گلین میکسویل فائٹ کررہے تھے۔اس کے ساتھ کپتان میتھیو ویڈ تھے۔آخری 2 اوورز میں 43 رنز مشکل ہدف تھے۔میتھیو ویڈ سامنے تھے۔انہوںن نے کوششیں کیں۔ویڈ کی معاون سے 22 رنزبنے۔اس اوور  میں بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن نے  ویڈ کو اسٹمپ کرنے کیلئے بددیانتی کی اور بالز کو اسٹمپ کے آگے سے پکڑ کر اسٹمپ کرنے کی کوشش کی۔ری پلے میں پکڑے گئے۔نوبال ہوئی۔فری یٹ پر چھکا پڑا۔یہ تیزی مہنگی پڑی۔آخری اوور میں 21 رنزدرکار تھے کہ میکسویل کا حرکت میں  تھا،انہوں نے 47 بالز پر8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے آسٹریلیا کیلئے تیز ترین سنچری مکمل کی مگر آخری بال پر 2 رنزباقی تھے ،میکسویل نے چوکا لگاکر آسٹریلیا کو آخری بال پر 5 وکٹ کی جیت دلوادی،میکسویل 48 بالز پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 104 پر ناقابل شکست لوٹے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *