آج سے 13 ویں کرکٹ ورلڈکپ کے وارم میچز شروع،6 ٹیمیں ایکشن میں،پاکستان شامل
کرک اگین اسپیشل رپورٹ
آج سے 13 ویں کرکٹ ورلڈکپ کے وارم میچز شروع،6 ٹیمیں ایکشن میں،پاکستان شامل۔کرکٹ ورلڈکپ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے وارم اپ میچز کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ان میچز کو اگرچہ انٹرنیشنل میچزکا سٹیٹس حاصل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہر ایک کی نگاہیں ان میچزپر ہیں۔اس سے کھلاڑیوں کی پاور،ٹیم کے کمبی نیشن سمجھنے،اعصابی ونفسیاتی برتری کے فائدے کی چیزیں واضح ہونگی۔
ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود افغان پیسر،بنگلہ دیشی کپتان کا ریٹائرمنٹ اعلان
بھارت کے 3 مختلف مقامات پر 6 ٹیمیں 3 میچز کھیل رہی ہیں۔
بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
گوہاٹی میں یہ میچ ہوگا۔دونوں ٹیمیں ایشیائی ہیں۔اسپنرز کے ساتھ ٹکرائیں گی۔اصل امتحان یہی ہوگا۔
افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا
تراونت پورام میں یہ مقابلہ ہوگا۔یہاں بھی پروٹیز کیلئےا فغانستان کے کوالٹی اسپنرز چیلنج ہونگے۔
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
یہ میچ حیدرآباد دکن میں بند اسٹیڈیم میں ہوگا۔کوئی تماشائی نہ ہوگا۔یہاں پیس بمقابلہ پیس اٹیک ہوگا۔بیٹرز کاا متحان ہوگا۔حسن علی کا چیک اپ ہوگا۔
تینوں میچز ایک ہی وقت پاکستانی ٹائم کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہونگے۔