| | |

کیپ پر کیپ مل گئی،سری لنکا کی آدھی ٹیم،56 پر باہر

کولمو،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

کیپ پر کیپ مل گئی،سری لنکا کی آدھی ٹیم،56 پر باہر۔آسٹریلیا نے ایک اور کھلاڑی کو کیپ پہنادی ہے۔سری لنکا کے خلاف کولمبو میں 5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا آخری میچ جاری ہے۔آسٹریلیا نے اس میں جوش انگلس کو ون ڈے کیپ دی ہے۔وہ اپنے ملک کے 238 ویں ون ڈے پلیئر بن گئے ہیں۔انہوں نے کیپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا نے بھی  28 سالہ پرامو مدوشن کو کیپ دی ہے۔وہ رائٹ آرم میڈیم پیسر ہیں۔

رمیز راجہ تبدیلی کی ہیڈلائنز پر برس پڑے،بھارتی خبریں چلانے کا شکوہ

ادھر پیٹ کمنز نے ایک تصویر شیئر کی ہے،ساتھ میں لکھا ہے کہ ایک ہوٹل میں کھانے کے لئے مزید 2 ساتھیوں کے انتظار میں موجود ہیں۔انہوں نے سری لنکا کےموجودہ ملکی سیاسی ومعاشی حالات پر افسوس کا اظہار کیا ہے،ساتھ میں سری لنکن عوام کی تعریف کی ہے۔

کولمبو میں  سری لنکا نے آخری اطلاعات تک 16 اوورز میں5 وکٹ پر 56 اسکور بنالئے ہیں۔اسے سیریز میں 1-3 کی برتری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *