| | | | |

ویرات کوہلی کا دورہ پاکستان پر بڑا بیان،کب آرہے

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کا دورہ پاکستان پر بڑا بیان،کب آرہے،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کا دورہ پاکستان کے حوالہ سے بڑا اعلان سامنے آگیا ہے۔ریٹائرمنٹ سے قبل کم سے کم ایک بار ضرور پاکستان آنے والے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں بھارتی سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا ایک چیلنج اور خوشی کی بات ہوا کرتی ہے۔انہیں دورہ پاکستان پر کوئی ایشو نہیں،فیصلہ تو بھارتی بورڈ نے کرنا ہے لیکن اگلے سال کے شروع میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان جایا جاسکتا ہے،تمام غیر ملکی ٹیمیں وہاں دورے کررہی ہیں اور سکیورٹی کوئی ایشو نہیں ہے۔

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ پلان،2 بڑے کام کون سے کریں گے،انکشاف کردیا

اس سے قبل بھارتی کپتانروہت شرما بھی کچھ ایسا بلکہ اس سے بڑھ کر کہہ چکے ہیں کہ دونوں ممالک میں باہمی سیریز ہونی چاہئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *