| | | |

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ پلان،2 بڑے کام کون سے کریں گے،انکشاف کردیا

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کا ریٹائرمنٹ پلان،2 بڑے کام کون سے کریں گے،انکشاف کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کرکٹ کے معروف کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنی ریٹائرمنٹ اور اس کے بعد اپنے پہلے ممکنہ کام کی نقاب کشائی کردی ہے۔یوں کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ توجہ پانے والے ویرات کوہلی کے حوالہ سے ہر ایک جاننا چاہتا ہے کہ وہ کب تک کھیلیں گے اور اس کے بعد کیا کریں گے۔

رائنل چیلنجرز بنگلورو کے گالا ڈنر پر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ کی دنیا سے ریٹائرمنٹ لیتے وقت 2 کام، کریں گے۔پہلا یہ کہ کرکٹ چھوڑتے وقت کوئی پچھتاوا نہیں کروں گا۔دوسرا یہ کہ کرکٹ سے طویل وقت کیلئے دور ہوجائوں گا۔

ویرات کوہلی اس وقت آئی پی ایل 2024 کھیل رہے ہیں،ٹاپ اسکوررز میں ہیں۔ان کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلوروپلے ااف کی دلچسپ جنگ لڑرہی ہے۔نیٹ رن ریٹ بھی اہم ہے۔ویرات کوہلی کی اگلی اننگ اہم ہوگی،ایونٹ کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ ہے،اگلے سال چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل قریبی  ہدف ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *