| | |

رضوان کا متنازعہ آئوٹ مزید مشکوک،نوبال بھی نظر انداز کی گئی،6 فیصلے غلط

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف متنازعہ ترین جیت اپنے نام کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بھرپور مدد کی گئی ہے۔میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کا جائزہ لیا جائے تو فیلڈ امپائرز نے اس وقت تو انگلی کھڑی نہ کرنے کا فیصلہ کیا،جب 16 پر 4 آئوٹ کے بعد آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں پاکستانی پیسرز کی 6 ایل بی کی اپیلیں مسترد کی گئیں،ان میں سے4 میں بال پیڈز پر ایسے لگ رہی تھی کہ لیگ سائیڈ سٹمپ اکھڑتی تھی۔پاکستان نے 2 ریویوز لئے  اور بال لیگ سٹمپ کو لگ رہی تھی لیکن فیلڈ امپائرز کے امپائر کال کے نام پر فیصلے نافذ رہے۔امپائر کی مرضی ہوتی تو ان 4 میں سے کسی ایک پر انگلی کھڑی کرسکتے تھے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کا فوٹو سیشن شاید خراب ہوجاتا کہ ڈیوڈ وارنر نے الوداعی ٹیسٹ کی تصاویر بنوانی تھیں،ایم سی جی کا آخری ٹیسٹ تھا۔

محمد رضوان کا متنازعہ ترین آئوٹ،دنیا بھر کا میڈیا چیخ اٹھا،وکٹ کیپر نے غصہ میں امپائر کو کیا سنائیں

جمعہ کو جب میلبرن میں محمد رضوان کا کیچ آئوٹ دیا گیا تو اس میں صاف لگ رہا تھا کہ بال ان کی کلائی پر لگ کر گئی ہے لیکن تھرڈ امپائر نے فیلڈ امپائر کا فیصلہ امپائر کال پر رکھنے کی بجائے تبدیل کرکے آئوٹ قرار دیا،صاف تھا کہ کوئی ثبوت نہیں ہے کہ بال گلوز پر ہو۔اب انکشاف ہوا ہے کہ پیٹ کمنز کی وہ بال ہی نو بال تھی لیکن تھرڈ امپائر نے اسے بھی دراعتنا نہ سمجھا اور آئوٹ قرار دے دیا۔

پاکستانی ہیڈ کوچ محمد حفیظ نے امپائرز اور آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑاکر رکھ دی ہیں اور بڑے عرصے بعد پاکستانی کیمپ سے کسی نے اتنی زوردار تنقید کی ہے اور اس تیکنالوجی کو لعنت کہا ہے اورغصہ میں کہا ہے کہ  پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے کہیں بہتر ہے۔

حفیظ کے تیکنالوجی کو لعنت اور اپنے کھیلنے کو بہتر قرار دینے پر پیٹ کمنز کا رد عمل آگیا

پاکستان 98 رنزکی دوری پر تھا۔5 وکٹیں پاس تھیں،رضوان چھائے ہوئے تھے کہ انہیں آئوٹ قرار دیاگیا اور پاکستان 79 رنز سے  میچ ہارگیا۔

محمد رضوان کا متنازعہ ترین آئوٹ،دنیا بھر کا میڈیا چیخ اٹھا،وکٹ کیپر نے غصہ میں امپائر کو کیا سنائیں

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *