| | | |

پاکستانی کھلاڑیوں کے کاکول سے تازہ ترین حالات،کن کوکہاں سے مشورے ملے،کون کس سے ناراض

کاکول،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی کھلاڑیوں کے کاکول سے تازہ ترین حالات،کن کوکہاں سے مشورے ملے،کون کس سے ناراض۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں گروپ بندی ہوگئی ہے۔بابرا عظم کو جس انداز میں کپتانی دی گئی ہے اور شاہین آفریدی کو جیسے برطرف کیاگیا ہے،اس کے بعد سینئرز میں تقسیم ہوئی ہے۔دونوں میں ایک بات مشترک سامنے آئی ہے کہ دونوں گروپ پی سی بی قیادت اور ان کے فیصلوں سے خوش نہیں ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سلیکٹرز نے ابھی اسکواڈ کا انتخاب کرناہے لیکن سوشل میڈیا پر پہلے سے نیوز چلنی شروع ہوگئی ہیں۔پی سی بی میڈیا ٹیم اس حوالہ سے پیچھے ہے اور منیجمنٹ کا حال بھی بد تر ہوا ہے۔کوچز کیلئے 2 غیر ملکی نام فائنل کردیئے گئے ہیں،ٹرم اینڈ کنڈیشن پر تھوڑی ترامیم جاری ہیں۔18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچزکی سیریز کیلئے کھلاڑیوں اور کوچزکے نام اگلے 48 گھنٹوں میں سامنے آنے والے ہیں۔

کرک اگین کو ایک ذریعہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ محمد رضوان پی سی بی کی اس حکمت عملی سے ناخوش ہیں اور زیادہ تر خاموش رہتے ہیں۔بابر اعظم پر بھی شدید دبائو ہے کہ انہیں اپنی حتمی الیون مرضی کی نہیں ملے گی،انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک محمد عامر اور عماد وسیم کو ترجیحی بنیادوں پر کھلانا ہے۔اوپننگ پیئر بھی تبدیل ہوگا،یہ بھی بابر اعظم کی مرضی کے خلاف ہوگا۔شاہین شاہ آفریدی کو خاموش رہنے کا کہا گیا ہے اور وہ جبر کے ساتھ چپ ہیں۔پی سی بی نے کوئی شوٹنگ کرنی ہو تو کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ ایسا شو کریں کہ جیسے سب ٹھیک ہے۔

پاکستان کرکٹ کیمپ سے گرم، ہوتا لاوا ٹی 20 ورلڈکپ کے اختتام پر پھوٹ سکتا ہے۔اس سے قبل انگلینڈ میں سیریز اور ٹی 20 ورلڈکپ میچزکے نتائج بنیاد بن سکتے ہیں،اگر پاکستان ناکام رہا تو سب کھیل سامنے آجائے گا۔شاداب خان اس حوالہ سے ثقلین مشتاق سے رہنمائی لے چکے ہیں،جو خاموشی اختیار کرنے کی ہے۔ملکی مفاد اور پاکستان مقدم نعرہ ہے۔شاہد آفریدی بھی شاہین آفریدی کو کچھ ایسا ہی مشروہ دے چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *