| | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا کی 2 شکستوں کے بعد ٹیبل پوزیشن،2 ٹیمیں پرامید

دبئی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،2 شکستوں کے بعد ٹیبل پوزیشن،2 ٹیموں کی امیدیں تازہ۔بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری ٹیسٹ فتح نے جہاں اسے ورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے قریب کردیا ہے،وہاں آسٹریلیا کے لئے تھوڑی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا 75 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرتھا،پے درپے 2 شکستوں کے بعد وہ کہاں ہے۔اسی طرح کی مزید 2 ناکامیاں اسے کہاں لاکھڑا کریں گی،تیسری کس ٹیم کا امکان ہوسکتا ہے۔

دہلی ٹیسٹ بھی بھارت کے نام،ویرات کوہلی کے تیز ترین 25 ہزار رنز

دہلی ٹیسٹ کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل کی تازہ ترین پوزیشن یہ ہے کہ آسٹریلیا اگرچہ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے لیکن وہ اب 66.67 فیصد شرح پر ہے۔بھارت 64.06 کے ساتھ اس کے قریب آگیا ہے۔بارڈر گاواسکر ٹرافی کے 2 میچزباقی ہیں۔آسٹریلیا اگر مزید 2 میچز ہارا۔ایک ہارا،ایک ڈرا کھیلا تو  سری لنکا کو نیوزی لینڈ میں جیت کی صورت میں چانس ملے گا لیکن ساتھ میں  جنوبی افریقا کی ویسٹ انڈیز سے شکست شرط ہوگی۔دوسری صورت میں جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ہراکر آگے آسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *