| | | | |

شان مسعود کا ایک اور سنچری کے ساتھ حقیقی اعلامیہ

 

لیسٹر،کرک اگین رپورٹ

شان مسعود کا ایک اور سنچری کے ساتھ حقیقی اعلامیہ۔پاکستانی اوپنر شان مسعود کی انگلینڈ میں مسلسل دوسری سنچری۔لیسٹر میں کھیلے جارہے کائونٹی میچ کے تیسرے رائونڈ کے دوسرے دن کے کھیل میں لیسٹر کے خلاف لنچ کے فوری بعد تھری فیگر اننگ مکمل کی ہے۔

شان مسعود کے کیا کہنے،کائونٹی میں مسلسل چوتھی بڑی اننگ

ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے لیفٹ ہینڈ پاکستانی اوپنر شان مسعود نے  100 رنز 153 بالز پر مکمل کی۔اس دوران انہوں نے12 چوکے لگائے۔وہ بدستور ناقابل شکست ہیں اور 100 پر کھیل رہے ہیں۔ڈربی شائر کا اسکور 2 وکٹ پر186 ہوگیا ہے،اسے پہلی اننگ کا اسکور پورا کرنے کے لئے اب 27 رنز درکار ہیں۔

شان مسعود سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی کوچنگ میں کائونٹی کھیل رہے ہیں،جب سے انگلینڈ پہنچے ہیں،اب تک 91،62 اور 239 رنزکی 3 اننگز کھیل چکے ہیں۔چوتھی اننگ سنچری کے ساتھ جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *