| | | | |

شان مسعود کے کیا کہنے،کائونٹی میں مسلسل چوتھی بڑی اننگ

لیسٹر۔کرک اگین رپورٹ

Image by AFP,FilePhoto

پاکستانی اوپنر شان مسعود کے کیا کہنے۔انگلینڈ پہنچتے ہی نکھر گئے۔کمال یہ ہوگیا ہے کہ تیسرا میچ کھیل رہے ہیں۔چوتھی اننگ ہے،مسلسل بڑی اننگ کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

لیسٹر میں میزبان ٹیم کے خلاف ڈربی شائر نے 2 وکٹ پر106 اسکور بنالئے ہیں۔لیسٹر ٹیم کل کھیل کے پہلے روز پہلی اننگ میں 213 رنزبناسکی تھی۔

میچ فکسرز خطرے میں،پونٹنگ ،حسن علی اور دھونی کا کیا کمال

آج جمعہ کو پہلے ہی سیشن میں پاکستانی اوپنر شان مسعود نے ففٹی مکمل کرلی ہے۔انہوں نےآخری اطلاعات تک 84 بالز پر 58 اسکور بنالئے تھے۔

شان مسعود پہلے میچ میں 91 اور 62 رنز بنانے کے بعد گزشتہ میچ میں ڈبل سنچری کرچکے ہیں۔اس طرح وہ مسلسل چوتھی ففٹی پلس اننگ کھیل رہے ہیں۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ شان مسعود آج بھی سنچری کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *