| | | | |

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو چٹکیوں میں مسل ڈالا،میچ،سیریز نام،ٹیبل پر ٹاپ نمبر

گالے،کرک اگین رپورٹ

image source Twitter

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ چٹکیوں میں لپیٹ ڈالی،گالے میں کھیلے گئے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ میں 164 رنزکے بھاری مارجن سے کامیابی اپنے نام کی۔2 میچزکی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کرکے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مزید 12 پوائنٹس حاصل کرلئے،پہلی پوزیشن بھی مستحکم کرلی ہے۔

ممبئی ٹیسٹ تاخیر کا شکار،کوہلی کے آتے ہی3 بڑے اسٹارز باہر،گالے میں سری لنکا حاوی

کھیل کے آخری روز سری لنکا نے صبح چند منٹ بیٹنگ کی اور اپنی دوسری اننگ 345رنز9 وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔دھنن جایا ڈی سلوا 155 پر ناقابل شکست آئے۔اس طرح سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 297 رنزکا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں کیریبین اننگ15 پر ایک وکٹ کھوکر سنبھل گئی تھی،8 ویں اوور سے 31 ویں اوور تک کا سفر 15 سے 65 اسکور میں تبدیل ہوا۔بلیک ووڈ اور بونیر سیٹ کھڑے تھے کہ  پھر اسپنرز کی گھومتی بالوں نے پوری حریف سائیڈ کو گھماڈالا۔

میزبان ٹیم نے اگلی 8 وکٹیں مزید 27 اوورز میں اڑادیں۔کھیل ختم ہونے سے چند اوورز قبل ویسٹ انڈین اننگ 132 پر تمام ہوگئی۔بلیک ووڈ 36 اور بونیر44 پر آئوٹ ہوئے تو کوئی سیٹ کھڑا نہ ہوسکا۔

سری لنکن اسپنر لاستھ ایمبولدینیا نے 35 رنزدے کر 5 اور رمیش مینڈس نے66 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔رمیش مینڈس نے پہلی اننگ میں 70 رنز دے کر 6 آئوٹ کئے،اس طرح میچ میں 136 رنزکے عوض 11 وکٹیں اپنے نام کرڈالیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم 1993 کے بعد سری لنکا میں ایک بار پھر جیتنے کی حسرت لئے واپس ہی لوٹی۔3 دہائیوں کے دوران اب تک اس نے 14 ٹیسٹ میچزکھیلے ہیں،کوئی نہیں جیتا۔ٹیم نے اپنے رخصت ہونے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا فتح کا اچھا تحفہ بھی دیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *