| | | | |

ممبئی ٹیسٹ،کوہلی کا صفر سے سواگت،بھارت کی 3 وکٹیں گر گئیں

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ میں صفر کے ساتھ واپسی،بھارت کی ٹاپ 3 وکٹیں جب گرنے لگیں سنگل اسکور کا اضافہ بھی نہ ہوسکا۔ممبئی میں جمعہ کو میچ خراب موسم کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔بھارتی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔

انگلینڈ کے اگلے موسم سرما میں 5 ممالک کے دورے،پاکستان میں 2مرتبہ آمد،تفصیلات جاری

کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔یہ فیصلہ گیلی پچ اور خراب آئوٹ فیلڈ کے تناظر میں رسکی تھا۔نتیجہ میں شبمان گل اورمیانک اگروال نے سب کی بات غلط بنادی اور اپنی ٹیم کو 80 رنزکا شاندار آغاز فراہم کردیا۔

بھارت کو پہلا نقصان شب مان گل کا ہوا۔وہ  44 رنزبناکر راس ٹیلر کے محفوظ ہاتھوں میں گئے۔بائولر ایجاز پٹیل تھے۔پٹیل کیویز کے لئے یہ کامیابی نہ لائے بلکہ بڑا ٹانک لے کر آگئے۔اسی اسکور پر پھر وہ کچھ ہوا جس کی توقع شاید انہیں بھی نہ تھی۔چتشور پجارا بھی پٹیل کی بال پر کھاتہ کھولے بنا کلین بولڈ ہوگئے۔

بھارتی کپتان میدان میں اترے،ابھی انہوں نے 3 بالیں ہی کھیلیں تھیں کہ پٹیل کی چوتھی بال کھیلتے وہ بھی ایل بی ہوگئے۔اتفاق سے کوہلی بھی صفر پر گئے۔بھارت 80 رنز صفر سے 80 پر 3 آئوٹ میں چلاگیا تھا۔تینوں وکٹیں اسپنرز ایجاز پٹیل نےاڑائی ہیں۔

میزبان ٹیم کو دوسرے اوپنرمیانک اگروال نے سنبھالا۔ان کا ساتھ سری یاس ایئر نے دیا۔آخری اطلاعات تک بھارت نے 3 وکٹ پر 101 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *