| | | | | | |

ممبئی ٹیسٹ تاخیر کا شکار،کوہلی کے آتے ہی3 بڑے اسٹارز باہر،گالے میں سری لنکا حاوی

ممبئی،گالے:کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سلسلہ کی ایک سیریز کا آج آخری روز ہے۔دوسری سیریز کے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ہے۔ممبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت آمنے سامنے ہیں،پہلا میچ ڈرا ہونے کے باعث یہ میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔جمعہ کی صبح خراب موسم اور گیلی آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے ابتدائی طور پر ٹاس ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہواہے۔

ممبئی میں آج سے دوسرا ٹیسٹ،کوہلی کی دلچسپ واپسی کیسے تاریخی بن گئی

امپائرز نے ایک گھنٹہ کے بعد پچ کا معائنہ کیا،گرائونڈ کا جائزہ لینے کے بعد تیسری انسپکیشن کے لئے بھارت کے مقامی وقت ساڑھے 10 کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی ٹیم کو میچ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔3 بڑے کھلاڑی میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ایشانت شرما فنگر انجری،رویندرا جدیجا فٹنس مسائل اور اجنکا رہانے ہیمسٹرنگ سٹرین کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔ویرات کوہلی کی آمد نے شاید سب کو سستانے پر مجبور کیا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اس میچ میں واپسی ہوئی ہے۔کین ولیمسن کی قیادت میں کھیلنے والی کیوی ٹیم گزشتہ 11 ٹیسٹ میچزسے ناقابل شکست ہے،اس کے لئے مشکل محاذ پر میچ کے ساتھ سیریز کو بچانے،ڈراکرنے،جیتنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

دوسری جانب گالے میں ویسٹ انڈیز ٹیم سیریز ہارنے کے قریب ہے،یہ بھی ممکن ہے کہ اسے گالے ٹیسٹ میں بھی شکست ہو۔اس طرح مہمان ٹیم کا سری لنکن قلعہ میں 1993 کے بعد کسی بھی سنگل ٹیسٹ میچ میں شگاف ڈالنے کا مشن ایک بار پھرنامکمل رہنے کا امکان زیادہ ہے۔

ویسٹ انڈین ٹیم میچ کے ساڑھے 3 روز حاوی رہی۔پہلی اننگ میں 49 رنزکی برتری لی۔دوسری اننگ میں سری لنکاکے ٹاپ 6 کھلاڑی بہت جلد آئوٹ کردیئے،ایسالگا کہ 200 سے بھی کم ہدف میں وہ شاید جیت جائے لیکن ہمیشہ کی بدقسمتی نے ایک بار پھر دبوچ لیا۔5 ویں نمبر پر آنے والے دھننجایا ڈی سلوا بدستور 153 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔غیر معروف کھلاڑی ایمبولدینیا کے ساتھ 9 ویں وکٹ پر 107 رنزکی شراکت قائم کرچکے ہیں۔

سری لنکا آج کھیل کے 5 ویں روز 328 رنز8 وکٹ کے ساتھ اننگ شروع کرے گا،فوری ڈکلیریشن بھی ہوسکتی ہے،اسے اب تک 279 رنزکی سبقت ہے،میچ جیتنے یاڈرا کرنے کے لئے یہ کافی اسکور ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *