| | |

پھر اپ سیٹ،بڑے ہی اپ سیٹ کیلئے ایک اور سٹیج تیار،بھارت ہارگیا

پروویڈنس،کرک اگین رپورٹ

پھر اپ سیٹ،بڑے ہی اپ سیٹ کیلئے ایک اور سٹیج تیار،بھارت ہارگیا۔نیا کمال ہوگیا۔نیا اپ سیٹ ہوگیا۔ویسٹ انڈیزبھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے کی پوزیشن میں آرہی ہے۔ ،کرکٹ بریکنگ نیوز یہہے کہ مسلسل دوسرے ٹی 20 میچ میں 2 وکٹوں سے ہراکر5 میچزکی سیریز میں 0-2 کی سبقت اپنے نام کی ہے۔پرویڈنس میں بھارتی بیٹنگ ایک بار پھر کھل کر حرکت میں نہ آئی۔7 وکٹ پر 152 اسکور تک ہی جاسکی۔تلاک ورما 51 اسکور کے ساتھ نمایاں تھے۔ایشان کشن 27 اور کپتان ہردک پانڈیا 24 تک ہی جاسکے۔عقیل حسین،الزاری جوزف اورروماریو شیفرڈ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیزبرینڈن کنگ صفر پرگئے۔نکولس پورن نے 67 رنز بناکر جیت میں اہم کردار اداکیا۔بھارت نے 32 رنز تک 3 اور 128 تک 6 وکٹیں اڑادی تھیں۔بھارت نے 7 ویں وکٹ 129 پر گراکر واپسی کی۔

پاکستان کے خلاف سیریز،افغانستان اسکواڈ میں نور احمد شامل،مزید کیا

میچ دلچسپ ہوگیا تھا۔ایک موقع پر  6 وکٹیں باقی تھیں۔36 بالز پر 27 اسکور درکار تھے لیکن پھر 126 اسکور سے129 رنز میں 3 اسکور میں 4 وکٹیں گریں،میزبان ٹیم دبائو میں آگئی۔نکولس پورن 67 اور  شیمرون ہیٹمیئر 22 رنزبناکر گئے تو بھارتی امیدیں جاگیں۔اس کے بعد بھارت کی پکڑدم توڑگئی۔ویسٹ انڈیز نے ہدف 8 وکٹ پر 155 اسکور کرکے میچ 2 وکٹ سے جیت لیا۔ابھی 7 گیندیں باقی تھیں۔ہردک پانڈیا کی3 وکٹیں رائیگاں گئیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *