| | | | | | | | | | | | | |

ویمنز کرکٹ کا پہلا ایف ٹی پی جاری،پاکستان اور بھارت جدا جدا

 

 

دبئی،کرک اگین تجزیہ

 

آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں پہلی بار ویمنز کرکٹ شامل ہوگئی ہے۔یوں خواتین کرکٹ کا پہلا ایف ٹی پی جاری ہوگیا۔

کرکٹ کے گلوبل ادارے آئی سی سی نے آج منگل 16 اگست کو اس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔اس کی شروعات 2022سے ہیں۔اس کا اختتام اپریل 2024 میں ہوگا۔

آئی سی سی کے منیجر آف کرکٹ وسیم خان نے اعلان کیا ہے کہ خواتین کرکٹ کی ترقی کے لئے یہ ایک بہترین لمحہ ہے۔ایشز کو باقاعدہ حصہ بنایا گیا ہے۔300 سے زائد انٹرنیشنل کرکٹ میچز ہونگے۔135 ون ڈے اور 159 ٹی 20میچز کے ساتھ 7 ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں۔

تمام خواتین ٹیموں کی باہمی ایک روزہ ون ڈے سیریز کم سے کم 3 میچز کی ہونگی جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے ٹائٹل کے نیچے ہونگی۔2025 ورلڈ کپ اس کی فائنل منزل بنے گی۔

شہباز بھارتی ٹیم میں شامل،بورڈ سیکرٹری چل بسے،کپیل دیو ون ڈے کے محافظ بن گئے

آسٹریلیا اور انگلینڈ کو زیادہ میچز ملیں گے۔ان کے ساتھ بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹیسٹ کھیلنے کی اہل ہونگی ۔

پاکستان ویمنز ٹیم اگلے 3 سال میں انگلینڈ،آئرلینڈ ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی۔انگلینڈ،نیوزی لینڈ،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش میں بیرونی سیریز کھیلے گی۔پاکستان اور بھارت ویمنز ایف ٹی پی میں بھی جدا جدا ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *