| | | | | |

ورلڈ ٹی 20 کپ،پاکستان اسکواڈ میں تبدیلی،فخرزمان اور دھانی شامل

Getty Images

کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ورلڈ ٹی 20 کپ کے پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں ہوگئی ہیں۔ریزرو پلیئرز میں شامل فخرزمان 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔اسی طرح پیسر محمد حسنین کو بھی ڈرا]پ کردیا گیا ہے۔ان کی جگہ ابھرتے ہوئے پیسر شاہ نواز دھانی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

جمعہ کو لاہور سے موصلہ اطلاعات کے مطابق پی سی بی چیئرمین  رمیز راجہ،چیف سلیکٹر محمد وسیم اور کپتان بابر اعظم میں طویل مشاورت رہی ،۔اس کے بعد ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کی مہر ثبت کی گئی ہے۔سینئر آل رائونڈر محمد حفیظ بھی انجریز مسائل سے دوچار ہیں۔ان کی شرکت مشکوک بتائی جارہی ہے۔

پاکستان کے ورلڈ ٹی 20 کپ اسکواڈ کا جب اعلان ہوا تھا ،تب سے تنقید جاری تھی،کئی روز سے 2 تبدیلیوں کی باز گشت تھی جو جمعہ کے روز سچ ثابت ہوئی ہے۔شاہ نواز دھانی تاحال ڈیبیو کے منتظر ہیں۔

پی سی بی نے اس حوالہ سے آفیشل خبر جاری نہیں کی ہے جو تھوڑی ہی دیر میں متوقع ہے۔کرک اگین پی سی بی کی میڈیا ریلیز بھی آپ تک پہنچائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *