| | | | | | | |

پاکستانی کپتان آج اپنی ٹیم سے جدا،آسٹریلیا میں کل ٹیم کو کون جوائن کرنے والا

 

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

 

پاکستانی کپتان آج اپنی ٹیم سے جدا،آسٹریلیا میں کل ٹیم کو کون جوائن کرنے والا۔قومی اسکواڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا۔اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبورن پہنچے گا۔پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبورن میں کھیلے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبررن روانہ ہوں گے،وہ کل میلبورن میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔
شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے۔ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے۔وہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *