| | | | | | |

ایشیا کپ میں نیا تنازعہ،افغان کھلاڑی بھڑک اٹھے ،ہیڈ کوچ پھٹ پڑے

 

 

 

لاہور ،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ میں نیا تنازعہ،افغان کھلاڑی بھڑک اٹھے ،ہیڈ کوچ پھٹ پڑے۔

اے سی سی ایشیا کپ 2023،آخری میچ نہایت متنازع قرار دیا گیا،ساتھ میں افغانستان ہیڈ کوچ غصہ سے پھٹ پڑے۔آئی سی سی اور اے سی سی کے ساتھ امپائرز اور ریفری کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور موجودہ افغانستان کوچ جو ناتھن ٹروٹ نے سب کچھ اگل دیا۔

ایشیا کپ،افغانستان کم عقلی،ہمت ہارنے کے سبب موقع گنواگیا،آئوٹ کے باوجود سپرسکس ٹکٹ ممکن تھا

کہتے ہیں کہ ہم کو نیٹ رن ریٹ پر 37.1 اوورز کی کولیشن دی گئی تھی اور ہمیں اس کے علاؤہ کچھ نہیں بتایا گیا۔ان کا فرض تھا کہ یہ بتاتے۔

افغانستان اگر اگلی 3 بالز پر پہلی پر چھکا یا ڈبل کے ساتھ ایک بائونڈری لگاتا تو سیدھا سپر 4 میں جاتا۔

افغانستان ہیڈ کوچ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم بیلنس اور ابھرتی ہوئی باصلاحیت سائیڈ ہے۔ہم اس لائق تھے کہ سپر 4 کھیل جاتے۔

بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں ہوا۔ہمیں اس کا افسوس ہے۔ہم اگلی کرکٹ میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

کرک اگین ذرائع کے مطابق جب افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو درست صورت حال کا علم ہوا تو ان کی مایوسی غصہ میں بدل گئی۔انہوں نے ڈریسنگ روم میں شدید ناراضگی دکھائی۔سخت زبان استعمال کی اور متعلقہ لوگوں کو برا بھلا کہا

کرک اگین کا ماننا ہے کہ یہ درست ہے کہ افغانستان ٹیم کو بتانا چاہئے تھا کہ آخری اینڈ کیا ہوسکتا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *