| | | | | |

مسلسل 9 اننگز کا ریکارڈ بنانے والے بابر اعظم 10 ویں باری میں ٹریپ

ملتان،کرک اگین خصوصی رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لئے تیسرا میچ اچھا ثابت نہ ہوا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ کی بیٹنگ وکٹ پر وہ 1 رن کے مہمان بنے۔بابر اعظم کو  ہیڈن والش جونیئر نے ایل بی ڈبلیو کیا،امپائر نے ناٹ آئوٹ قرار دیا تھا۔ریویو پر پاکستانی کپتان وکٹ کھوبیٹھے۔

بابر اعظم 9  اننگز میں ففٹی پلس اسکور کرنے کے بعد  ناکام ہوئے۔ویسٹ انڈین بائولر نے انہیں خوبصورتی سے ٹریپ کیا ہے۔پاکستان کی دوسری وکٹ88 پر گری۔اس سے  3 رنزقبل پاکستانی اوپنر فخرزمان آئوٹ ہوئے۔مسلسل 2 اننگز میں ناکامی کے بعد آج وہ خاصے پر اعتماد تھے لیکن  35 کے انفرادی اسکور پر نکولس پورن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔

ملتان،ٹاس پھر پاکستان کا،2 تبدیلیاں،پہلے بیٹنگ

ادھر دوسرے اوپنر امام الحق نے سیریز کی مسلسل تیسری ہاف سنچری مکمل کرلی ہے۔وہ 20 ویں اوور تک 55 کے انفرادی اسکور پر بیٹنگ کررہے تھے۔پاکستان نے اپنے 100 اسکور 19 اوورز 4 بالز پر مکمل کئے۔

امام الحق بھی 113 کے مجموعہ پر صرف 62 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔یوں ان کی سیریز 65کے بعد 72 اور پھر 62 تک محدود  ہوگئی۔وہ سنچری نہ کرسکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *