| | | | |

سیریز شین وارن سے منسوب،ٹرینٹ برج ٹیسٹ کی لنچ تک اپ ڈیٹ

کولمبو،ٹرینٹ برج:کرک اگین رپورٹ

گالے میں شیڈول آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز آنجہانی لیجنڈ شین وارن کے نام منسوب کردی گئی ہے۔کینگروز ان دنوں سری لنکا کے دورے میں ہیں جہاں وہ ٹی 20 سیریز 0-1 سے جیت چکے ہیں۔

دونوں ممالک میں پہلا ٹیسٹ 29 جون اور دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے کھیلا جائے گا۔سری لنکا کرکٹ بورڈ اور سپورٹس منسٹر نے شین وارن کی فیملی کو سری لنکا آکر ٹیسٹ میچز دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔

شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ،پیسرنے دعا کی اپیل کردی

ادھر ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم بھی کیویز کے خلاف بڑے اسکور کی جانب مارچ کررہی ہیں۔تیسرے دن کے پہلے سیشن کو اچھا گزار لیاتھا۔لنچ تک اسکور 2 وکٹ پر195 ہوگیا تھا۔اولی پوپ 84 اور گزشتہ میچ میں فاتحانہ سنچری کرنے والے جوئے روٹ 35 پر کھیل رہے تھے،آج آئوٹ ہونے والے واحد بیٹرایلکس لیز تھے جو 67 کرکے گئے۔

اہم بات یہ تھی کہ نیوزی لینڈ کے فیلڈرز نے 3 کیچز ڈراپ کئے ہیں۔اس طرح اس میچ میں 190 کی اننگ کھیلنے والے ڈیر مچل کے ہاتھوں 2 کیچز ڈراپ ہوگئے ۔انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا اسکور 553 رنزبرابر کرنے کے لئے اب بھی 358 رنزبنانے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *