| | | | |

شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ،پیسرنے دعا کی اپیل کردی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی

شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ،پیسرنے دعا کی اپیل کردی۔شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ مل گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز میں بولڈ فیصلے لینے شروع کردیئے ہیں۔اس سے قبل گزشتہ میچزمیں بھی نیو کیپ دی گئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے یوٹیوب چینل سے شاہ نواز دھانی کے ون ڈے کیپ لینے کی خبر بلکہ ان کا انٹرویو ویڈیو کی شکل میں چلایا ہے۔پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں پریس ریلیز بروقت جاری نہیں کی،جس سے مسائل کا سامنا ہوا۔میڈیا سنٹر سے پی سی بی میڈیا کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ملتان میں موجود کرکٹ کوریج کرنے والوں کو اس حوالہ سے  شدید شکایات پیدا ہوئی ہیں۔شاہ نواز دھانی رائٹ ہینڈ پیسر ہیں۔انہیں حتمی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

دھانی نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹ میں کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے شہر لاڑکانہ سے ہوکر کبھی اس طرح کھیلنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا لیکن میں ینگسٹرز کو پیغام دیتا ہوں کہ محنت جاری رکھیں،مقام مل کر رہے گا۔میں اپنے شہر کے لوگوں اور سپورٹرزسے کہتا ہوں کہ وہ میری کامیابی کے لئے دعاکریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *