| | | | |

ملتان،ٹاس پھر پاکستان کا،2 تبدیلیاں،پہلے بیٹنگ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے،نمائندہ خصوصی

PCB Image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گرمی کے باوجود چلنے والی ہوا سے ماحول قدرے بہتر ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر ٹاس جیت لیا ہے،بابر اعظم نے ایک بار پھر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حسن علی کی واپسی ہوئی ہے،شاہ نواز دھانی کو کیپ ملی ہے۔شاہین آفریدی اور محمد حارث کو آرام دیا گیا ہے۔باقی وہی ٹیم ہے جس میں وسیم جونیئر بھی شامل ہیں۔

شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ،پیسرنے دعا کی اپیل کردی

ویسٹ انڈین کپتان نے بتایا ہے کہ انہوں نے 3تبدیلیاں کی ہیں۔برینڈن کنگ,اینڈرسن فلپ اور الزاری جوزف  کو باہر بٹھایا گیاہے۔ان کی جگہ3 دوسرے پلیئرز آئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے تبدیلیاں کی ہیں۔شاہ نواز دھانی کو ون ڈے کیپ دے دی گئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *