| | | | |

وہاب ریاض کے باہر ہونے،شعیب ملک کے کپتان بننے کی تصدیق

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 میں مسائل آڑے آرہے ہیں،پہلے ہفتہ میں مزا کرکرا ہورہا ہے۔ایک کے بعد ایک کھلاڑی باہر ہورہے ہیں۔کرک اگین یہ خبر تو دے چکا ہے کہ کراچی کنگز سے محمد عامر ان فٹ ہوکر باہر ہیں۔عماد وسیم اور غیر ملکی پلیئر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔شاہد آفریدی کا بھی ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

عامر اور عماد باہر،آفریدی کوکورونا،عمران طاہر کا جشن

شاہد آفریدی کے بارے میں ایک اور خبر یہ ہے کہ وہ لیگ کے پہلے 4 میچز سے باہر ہونگے،اس طرح کوئٹہ کو ان کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔

اب ایک اور ٹیم پشاور زلمی نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ان کے کپتان وہاب ریاض بھی اپنے پہلے میچ میں شامل نہیں ہونگے،اگلے میچز میں شرکت بھی کووڈ ٹیسٹ کے کلیئرنسسے مشروط ہوگی۔شعیب ملک کی کپتانی کی خبر پہلے بھی جاری کی جاچکی ہے۔

اس طرح پی ایس ایل ابتدائی تقریب سے پہلے ہی منفی خبروں میں ہے،اطلاعات ہیں کہ مزید کووڈ ٹیسٹ بھی مثبت آگئے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *