| | | |

بنگلہ دیش کا پاکستان کو ایک ہی میچ میں دوسرا سرپرائز،173 رنزکا ہدف

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

خطرات،خطرات۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو اننگ میں دوسری بار سرپرائز کردیا۔نیوزی لینڈ کے 3 ملکی ٹی 20 کپ میچ میں اس نے گرین کیپس کو جیت کے لئے 174  رنزکا چیلنج دے ڈالا ہے۔رواں ایونٹ میں ٹائیگرز کی یہ پہلی اٹھان ہے لیکن ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد۔ادھر پاکستانی بیٹنگ لائن اور مڈل آرڈر کا بھی ہونا ہے کڑا امتحان۔

کرائسٹ چرچ میں جاری میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا اعلان کرکے پاکستان کو سرپرائز کیا،اس کے بعد اس کے 2 بیٹرز نے حکمت عملی سے بلے بازی کرکے اسکور بہتر کردیا۔نجم الحسن 12 اور سومیا سرکار 4 رنزبناکر گئے تو بھی کوئی فرق نہ پڑا۔لتن داس نے شاندار بلے بازی کی اور42 بالز پر 69 اسکور بنائے۔انہوں نے 2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔شکیب کےساتھ مل کر 88  رنزکی شراکت بنائی۔

پاکستان کو چوتھی فتح 19 ویں اوور میں ملی،کپتان شکیب الحسن صرف 42 بالز پر 68 رنزکی اہم اننگ کھیل کر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے3 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔پاکستان کو آخری چند بالز پر 3 وکٹیں ضرور مل گئیں لیکن بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوورز میں  6 وکٹ پر  173 رنزکرگئی۔نسیم شاپ اور محمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *