| | | |

انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے آسٹریلیا کی ایک تیم کی نیندیں اڑگئیں

لندن،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے آسٹریلیا کی ایک تیم کی نیندیں اڑگئیں۔انگلینڈ کے دورہ پاکستان،اس کے اعلان ہوئے اسکواڈ سے آسٹریلیا بگ بیش لیگ ٹیم  میلبورن رینی گیڈز خوش نہیں ہے۔اس نے نمبر ون پلیئر لیام لونگسٹن کے حوالہ سے پریشانی کا اظہار کردیا ہے،کیونکہ انگلش کرکٹر دورہ پاکستان کے لئے سلیکٹ ہوگئے ہیں۔وہ ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے جب کہ آسٹریلین ٹیم دسمبر میں ان سے بگ بیش لیگ کے تیز فارمیٹ کھیلنے کی توقع کررہی تھی۔

اس سال رینی گیڈز نے انہیں پہلی پک کے طور پر لیا تھا لیکن لیام لونگسٹن دورہ پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بناگئے ہیں جس کا اعلان کل ہی ہوا ہے۔

اب رینی گیڈز ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ دورہ پاکستان کے فوری بعد لونگسٹن کم سے کم 6 میچز کے لئے دستیاب ہونگے،اس کے بعد 10 جنوری سے انگلش بیٹر نے جنوبی افریقا ٹی 20 لیگز کا معاہدہ کرلیا ہے۔یوں  شٹل کاک کھلاڑی خود بنے ہیں یا ان کے ہاتھوں ٹیمز بن رہی ہیں،اس کا فیصلہ کرکٹ فینز ہی کرلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *