| | | | |

پہلا ون ڈے،قومی ٹیم میں کون شامل،ٹاس کس کا

ملتان،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں آج ملتان کی گرمی میں کن 11 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ذرائع کے مطابق افتخار احمد اور محمد نواز کو کھلانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔اس طرح امام الحق اور فخرزمان بھی کنفرم ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف آخری ہوم سیریز جیتے والے پاکستانی کمبی نیشن پر اعتماد کا اظہار کیاگیا ہے۔بابر اور رضوان کے ساتھ خوشدل شاہ ہونگے۔شاداب خان کی واپسی ہے۔حارث رئوف بھی کنفرم ہیں۔شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی بھی ساتھ ہونگے۔

ملتان تیار،آج سے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،بابر اعظم پر ایک دبائو آگیا

کرک اگین کا ماننا ہے کہ قومی کیمپ کو شاہ نواز دھانی کو بائولنگ اور ایک نئے بیٹر کو مڈل آرڈر میں موقع دینا چاہئے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم میں ان کے 2 سے 3 ریگولر پلیئرز شامل نہیں ہیں،وہاں نئے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔

ٹاس کا سکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے حق میں گرسکتا ہے،وہ پہلے بیٹنگ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ویسے یہاں ذکر کرتے چلیں کہ ویسٹ انڈیز نے 1991 کے کراچی ون ڈے کے بعد پاکستان میں جو 7 ایک روزہ میچز کھیلے ہیں،سب کے ٹاس ہارے ہیں۔اسی طرح 1991 کی سیریز کے بعد وہ پاکستان سمیت کہیں بھی ایک روزہ سیریز بھی جیت نہیں سکے ہیں۔

پاکستان سیریز، ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اچانک اہم کھلاڑی شامل

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ممالک کے مابین اس سے قبل 2006 میں بدھ کے روز ہی جو مقابلہ ہوا ،وہ ویسٹ انڈیز جیتا تھا لیکن اس کا ٹاس بھی پاکستان کے حصہ میں گرا تھا۔ویسے قومی کرکٹ ٹیم میں  کسی نئے پلیئر کو موقع ملنے کے امکانات کم ہی ہوتے ہیں۔کرکٹ فینز شاہ نواز دھانی کو ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *