| | | | |

پاکستان سیریز، ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اچانک اہم کھلاڑی شامل

ملتان،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سییریز کے آغاز سے صرف 18 گھنٹے قبل ایک اور کھلاڑی اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔اس طرح مہمان بورڈ بی پاکستان سیریز کو نہایت ہی سنجیدہ لے رہا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز سلیکشن کمیٹی نے آل راؤنڈر کیمو پال کو پاکستان کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیدرلینڈز میں شاندار سیریز جیتنے کے بعد پیر کو ملتان پہنچی تھی۔

ملتان تیار،آج سے پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،بابر اعظم پر ایک دبائو آگیا

چیف سلیکٹر کہتے ہیں کہ کیمو پال کو ماضی میں انجری کی وجہ سے باہر رکھا گیا تھا ۔ ہم نے اسے گیانا ہارپی ایگلز کے لئےحالیہ ویسٹ انڈیز چیمپیئن شپ کے چار روزہ مقابلے میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا ہے اور ہمیں لگتا ہے کہ وہ واپس آنے کے لیے تیار ہے۔

فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے دوران  اسکواڈ میں طلب کئے جانے والے پال   مجموعی طور پر دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائولر ہیں۔ انہوں نے 5میچوں کا اختتام 22.8 رنز فی وکٹ کی اوسط سے 20 وکٹوں کے ساتھ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کا اپ ڈیٹ اسکواڈ

نکولس پوران (کپتان)،شائی ہوپ (نائب کپتان)۔نکرومہ بونر۔شمر بروکس۔کیسی کارٹی،عقیل حسین،الزاری جوزف،برینڈن کنگ،شیرمون لیوس،کائل میئرز،کیمو پال،اینڈرسن فلپ،روومین پاول،جیڈن سیلز،روماریو شیفرڈ۔ہیڈن والش جونیئر۔

اس طرح ویسٹ انڈیز ٹیم اب 15 کی بجائے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔کیمو پال آج صبح کسی وقت پاکستان پہنچیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *