| | | | |

ژالہ باری کے دوران پاکستانی ٹیم کا حال،شان مسعود نے سرپرُنے والا قصہ سناڈالا

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

ژالہ باری کے دوران پاکستانی ٹیم کا حال،شان مسعود نے سرپرُنے والا قصہ سناڈالا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ژالہ باری کا تجربہ پہلی بار تھا،اکثر پلیئرز نے واضح کیا کہ ایسے مناظر پہاڑی علاقوں میں دیکھے ہونگے لیکن میچ کے دوران اتنا خطرناک اسپیل پہلی بار دیکھا ہے۔

بائولنگ کوچ عنر گل نے کہا ہے کہ اپریل کے ماہ میں دسمبر کے مزے چل رہے ہیں۔شان مسعود نے بتایا کہ ایک بار برف باری کے دوران باہر نکلا تو کسی نے منہ پر زوردار گولہ بناکر مارا،تارے روشن ہوگئے تھے۔

ژالہ باری نے کیویز کرکٹرز کو خوف میں مبتلا کردیا

اس موقع پر کپتان بابر اعظم افتخار احمد سے مذاق کرتے دکھائی دیئے۔پیسر حارث رئوف نے کہا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین منظر تھا۔میچ اسی وقت ناممکن ہوگیا تھا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اپنے ساتھی اوپنر محمد رضوان سے گلے ملے اور ان سے رخصت ہوئے ہیں۔

جمعرات کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کا چوتھا ٹی 20 میچ ژالہ باری کی وجہ سے ختم کیا گیا،اب کھلاڑی عید منانے اپنے گھروں کو جارہے ہیں اور 23 اپریل کو واپس راولپنڈی میں اکٹھے ہونگے۔چوتھا ٹی 20 میچ 24 اپریل کو پنڈی میں کھیلا جائے گا۔

چوتھے میچ میں بلیک کیپس نے 5 وکٹ پر 164 رنزبنائے تھے اور 7 بال کا کھیل باقی تھا کہ بارش نے میچ روک دیا،جسے آفیشلز نے بعد میں بے نتیجہ قرار دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *