| | | |

پاکستان کے لئے 164 رنزکا ہدف چھوٹا یا بڑا

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 164 رنزکا ہدف دیا ہے۔خراب فیلڈنگ کے باوجود پاکستانی بائولرز نے واپسی کی ہے اور کیوی اننگ کو کم اسکور تک محدود کیا ہے۔

کیوی ٹیم نے شروع کے اوورز میں اچھی بیٹنگ کی لیکن اس کے بعد پاکستانی گیند باز چھائے رہے۔کپتان کین ولیمسن کیریئر کی15 ویں ٹی 20 ہاف سنچری بناگئے۔وہ 59 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔گلین فلپس نے 29 اور مارک کمپٹن نے 25 کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،ٹی 20 کپ فائنل میں ایک سنچری،2 ففٹیز بن گئیں

پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے صرف 22 رنز دے کر 2 اور نسیم شاہ نے 38 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔شاداب اور نواز کو بھی ایک ایک وکٹ ملی،کیوی اننگ 7 وکٹ پر 163 رنزتک محدود ہوئی ہے۔

کرک اگین نے گزشتہ روز کی تاریخ میں یہ لکھا تھا کہ

آج کیا ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹیم اپنے دیس میں  فیورٹ ہے۔فل سٹرینتھ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ٹاس جیتنا اور پہلے بائولنگ کرنا دونوں ٹیموں کا شوق ہے،اس لئے جمعہ کی شام کرائسٹ چرچ میں کچھ ایسا ہی فیصلہ متوقع ہوگا۔ٹاس کا سکہ  بابرا عظم جیت بھی گئے تو بھی مرضی کی بیٹنگ نمبر لے کر میچ جیتنے کے لئے وہ فیورٹ نہیں ہونگے۔کرائسٹ چرچ کی پچ پر پہلے بلے بازی کا اوسط اسکور 160 سے 172 بنتا ہے۔یہ وننگ نوٹ تو نہیں بنتا لیکن ۔۔۔۔۔۔میچ رپورٹ میں اس کا جواب ملاحضہ فرمائیں ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *