| | | | |

رومانس یا لڑائی،وارنر اور شاہین پکڑے گئے

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

رومانس یا لڑائی،وارنر اور شاہین پکڑے گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم قریب میچ سے باہر ہوگئی ہے۔391 رنز کے جواب میں 268 پر ڈھیر ہونے کے بعد اس ایک موقع ملا۔

موقع یہ تھا کہ آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی۔3 اوورز کھیلے۔پاکستاں کوئی وکٹ نہ لے سکا۔آسٹریلیا نے بناکسی نقصان کے 11 اسکور بنائے تھے ۔

دن کی آخری بال پر ڈرامہ ہوا شاہین شاہ نے ڈیوڈ وارنر کو بائونسر مارا جو انہوں نے سیدھا کھیلا۔شاہین بال کرواتے بھاگتے وارنر کی جانب گئے۔

آسٹریلیا کے بیٹر نے پہلے حیرانگی سے انہیں دیکھا،پھر وہ بھی سیدھے کھڑے ہوگئے شاہین ان سے جاکر ایسے لگے جیسے سینے میں چھپائیں گے۔

آخری لمحات تک چہروں پر غضب تھا پھر مسکراہٹیں آگئیں۔اس لمحہ کو آسٹریلیا کے ڈریسنگ روم نے انجوائے کیا۔خوب دانت نکالے۔لبوشین سب سے زیادہ خوش تھے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *