| | | |

آئی پی ایل 2023،پلے آف کی پہلی ٹیم کنفرم،دوسری ٹیم باہر ہوگئی

احمدآباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023،پلے آف کی پہلی ٹیم کنفرم،دوسری ٹیم باہر ہوگئی۔آئی پی ایل 2023 کی پہلی پلے آف ٹکٹ کنفرم ہوگئی ہے۔اب تک ٹیبل پر ٹاپ رہنے والی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے اپنی پیش قدمی کو ثابت کیا۔سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دی،اپنی ٹکٹ کٹوالی۔دوسرا آج ہارنے والی ٹیم سن رائزرزحیدرآباد کی چھٹی ہوگئی ہے۔یوں دہلی کیپیٹلز کے بعد سن رائزرز اس ایونٹ سے باہر ہونے والی ٹیم دوسری سائیڈ بن گئی ہے۔

فاتح ٹیم نے پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 188 اسکور بنائے۔شبمان گل نے آئی پی ایل تاریخ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔بھونشور کمار کی 30 رنزکے عوض 5 وکٹیں رائیگاں گئیں۔

آئی پی ایل 2023، اتنی سنسنی خیزی،9 میچز میں 9 ہی امیدوار،آج ایک کا چانس

جواب میں سن رائزرز کا آغاز تباہ کن تھا۔59 کے اسکور تک اس کی 7 وکٹیں گرگئی تھیں۔بعد میں ہنرک کلاسین نے 64 رنزکی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو ذلت آمیز شکست سے بچالیا اور ٹیم کا اسکور 9 وکٹ پر154 تک پہنچادیا۔یوں ٹائٹنز نے میچ 34 رنز سے جیت لیا۔

ٹائٹنز نے 13 میچزمیں 18 پوائنٹس بنالئےہیں۔سیٹ کنفرم ہے۔پلے آف کی پہلی پوزیشن بھی 80 فیصد تک کنفرم ہے۔ایک صورت میں وہ دوسری پوزیشن پر جاسکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *