| | | | |

پہلا ٹیسٹ،پہلا دن،پہلا وقفہ،پہلی سنچری شراکت،پہلی وکٹ،لنچ تک کے حالات

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ

پہلا ٹیسٹ،پہلا دن،پہلا وقفہ،پہلی سنچری شراکت،پہلی وکٹ،لنچ تک کے حالات۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ  میں اچھا آغاز لیا ۔100 سے اوپر کی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کو دبائو میں لے لیا۔کھانے کے وقفہ سے چند لمحات قبل  عبداللہ شفیق نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے  نیتھن لائن کو چھکا مارنے کی کوشش میں وکٹ گنوادی،اسپن پوتی بال بیٹ کے اوپر پوری ضرور آئی لیکن کھڑی ہوگئی۔پیٹ کمنز نے دوڑ کر کیچ پکڑلیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی وسل بج گئی،ٹاس بابر کا،پاک آسٹریلیا ٹیموں کی رونمائی،حیران کن سلیکشن

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف  105 رنزکی اوپننگ شراکت دی۔عبد اللہ شفیق 105 بالز پر 44 کرکے گئے۔اننگ میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے۔دوسری طرف امام الحق نے ہاف سنچری مکمل کرلی۔

پاکستان نے لنچ تک 1 وکٹ پر105 اسکور بنائے۔امام 57 رنز بناکر کھیل رہے تھے۔اظہر علی نے ابھی کھاتہ نہیں کھوالا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا تھا،ٹیم میں امام الحق کے ساتھ افتخار احمد شامل ہوئے ۔

آسٹریلیا نے نیتھن لائن پر ہی اکتفا کیا۔ہیزل ووڈ نے واپسی کی۔7 اوورز میں صرف 9 رنز دیئے ،کوئی وکٹ نہ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *