کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11 پلے آف میچز شیڈول کنفرم،سلطانز کو اسلام آباد کے ہاتھوں شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ملتان سلطانز کو اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست۔نتیجہ میں ٹاپ 2 ٹیموں سے باہر۔کوالیفائر کی بجائے ایلیمنٹر1 کھیلنا پڑے گا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کی جیت کے ساتھ پی ایس ایل 11 میں 10 میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔پشاور زلمی 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ملتان سلطانز12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلاگیا۔حیدر آباد کنگز مین 10 پوائنٹس پلس بہتر نیٹ رن ریٹ پر چوتھی پوزیشن کے ساتھ پلے آف میں آیا ہے۔لاہور قلندرز،کراچی کنگز 10،10 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں اور چھٹی پوزیشن جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6 اور راولپنڈیز 2 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں اور 8 ویں نمبر پر رہے۔پلے آف کا سلسلہ ایک دن کے ااران کے بعد منگل 28 اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا۔
ملتان سلطانز ٹاس ضرور ہاری لیکن دعوت ملنے پر آخر تک حواس برقرار رکھے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اس نے آخری 5 اوورز میں 65 سے زائد رنز بناکر سکور مستحکم کیا۔6 اوورز میں 60 رنزکا آغاز اچھا تھا لیکن اسی سکور پر دونوں اوپنرز سٹیون سمتھ19 بالز پر 30 اور صاحبزادہ فرحان18 بالز پر 30 کرکے اوپرتلے آئوٹ ہوئے۔سلمان مرزا اور شادان خان کامیاب بائولر تھے۔جوش فلپ اور شان مسعود سکور کو12 ویں اوور میں 102 تک لے گئے لیکن رفتار سلو تھی۔یہاں جوش فلپ 13 بالز پر 11 کرکے عماد وسیم کا نشانہ بنے۔کپتان آشٹن ٹرنر آج ناکام ہوئے اور5 بالز پر 9 کرکے گرین کو ہی ان کی بال پر کیچ دے گئے۔اس کے تھوڑی سیر بعد شان مسعود 33 بالز پر 44 اور 5 رنزکرکے آئوٹ ہوئے تو ملتان سلطانز 102 رنز 2 وکٹ سے 136 رنز6 وکٹ ہوگیا۔اس دوران قریب 4 اوورز کا کھیل ہوا۔32 رنز بنے،4 وکٹیں گریں۔یہاں سے درست معنوں میں عرفات منہاس اور محمد وسیم نے اپنی ٹیم کو ریسکیو کیا اور جلاد بھرا سٹائل اپنایا۔دونوں نے 7 ویں وکٹ پر صرف 21 بالوں میں 56 رنز کا تیز اضافہ کیا۔آخری گیند پر رن آئوٹ ہونے والے عرفات منہاس نے 19 بالز پر 31 رنزبنائے جب کہ محمد وسیم صرف 9 بالز پر 2 چھکے اور 2 چوکے لگاکر26 رنزکے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔ملتان سلطانز 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 192 رنزبنانے میں کامیاب ہوا۔سلمان مرزا کو 3 اوورز میں ایک وکٹ کیلئے 53 رنز اور سلمان ارشاد کو اتنے ہی اوورز میں ایک ہی وکٹ کیلئے 37 رنز پڑے۔عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 23 اورکرس گرین نے 29 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بہتر نہ تھا۔10 کے سکور پر10 کے سکور پر سمیر منہاس ایک اور 41 پر ڈیوون کونوے18 کرکے پویلین لوٹ گئے۔سلطانز کو تیسری کامیابی 72 پر ملی جب محسن ریاض 17 بالز پر 25 کرکے باہر گئے۔یہاں سے شاداب خان اور مارک چیپ مین نے ذمہ داری اٹھالی۔دونوں بڑے آرام سے سکور بڑھاتے گئے۔دونوں سکور کو 13 اوورز میں 3 وکٹ پر 124 رنز تک لے گئے۔135 کے مجموعہ پر شاداب خان 28 بالز پر 36 کرکے وسیم کی گیند پرسمتھ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔154 پر حیدر علی 13 کرکےفیصل اکرم کی وکٹ بنے۔کیچ صاحب زادہ فرحان نے لیا۔171 پر جب سلطانز مایوسی میں تھے کہ ایسے میں پیڑ سیڈل کی بال پر فہیم اشرف کا شاندار کیچ محمد عمران نے لیا،انہوں نے 13 رنزبنائے۔آخری 2 اوورز میں یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے۔سب سے بڑی رکاوٹ مارک چیپ مین کھڑے تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 8 گیندیں قبل ہی پورا کردیا۔مارک چیپ مین نے 33 بالز پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔4 وکٹ کی جیت دلوائی ۔فیصل اکرم 41 رنز کے عوض 2 وکٹ لے گئے۔
پی ایس ایل 11 پلے آف میچز شیڈول
منگل۔28 اپریل۔کوالیفائر۔پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ ۔کراچی
بدھ۔29 اپریل۔ایلیمنٹر1۔حیدر آباد کنگز مین بمقابلہ ملتان سلطانز۔ لاہور
جمعہ،یکم مئی۔ایلیمنٹر 2۔کوالیفائر کی ناکام ٹیم بمقابلہ ایلیمنٹر1 کی فاتح ٹیم۔لاہور
اتوار۔3 مئی۔فائنل۔لاہور
دن کے پہلے اور پی ایس ایل 11 کے ایک اہم میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو 108 رنزکی بڑی شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کیا۔لاہور قلندرز کو باہر کردیا۔تفصیلات اس لنک پر
پنڈی خود بچا نہ لاہور کو بچاسکا، قلندرز پی ایس ایل 11 سے باہر،حیدر آباد کنگز پلے آف میں
