کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پنڈی خود بچا نہ لاہور کو بچاسکا، قلندرز پی ایس ایل 11 سے باہر،حیدر آباد کنگز پلے آف میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ چھکے،چوکے،مار،دھاڑ،حیدر آباد کنگز مین آگے،لاہور قلندرز پی ایس ایل 11 پلے آف سے باہر۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ عثمان خواجہ کی شاندار ففٹی نے بھی لاہور قلندرز کی مدد نہ کی۔چمتکار ہوگیا۔حیدر آباد کنگز مین بڑا سکور کرکے بھی پی ایس ایل پلے آف سے باہر تھی۔ مگر کمال ہوگیایوں پشاور زلمی،ملتان سلطانز،اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مین پلے آف کی کنفرم ٹیمیں ہوگئی ہیں۔پہلا پلے آف پشاور کا ملتان یا اسلام آباد میں سے کس سے ہوگا،اس کا فیصلہ آج شام کے میچ کے بعد ہوسکے گا۔
اتوار کو پی ایس ایل 11 کے 39 ویں میچ میں نیشنل بنک ایرینا میں راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا اور حیدر آباد کنگز مین کو پورا موقع ملا کہ وہ جرتنا مرضی سکور کرے اور کوشش کرے کہ کم سے کم 85 سے 86 رنز کے مارجن سے جیتے ۔حیدر آباد کنگز مین نے تیزی سے اننگ شروع کی لیکن اختتامی اوورز میں وہ اتنے رنز نہ بناسکا جو شروع کے 8 اوورز کا سٹارٹ تھا۔اننگ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 244 رنز پر تمام ہوئی۔گلین میکسویل پہلی بار فارم میں نظر آئے۔انہوں نے 37 بالز پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 70 رنزبنائے۔ان کے علاوہ عثمان خان نے صرف 26 بالز پر54 رنز بنائے۔4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔کوشال پریرار 30 بالز پر 50 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔معاذ صداقت کے 11 بالز پر28 اور حسان خان کے 4 بالز پر 16 رنز بھی قابل ذکر تھے۔محمد عامر کو 4 اوورز میں 57 رنز کی مار پڑی۔سعد مسعود نے34 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
اس ٹوٹل کے بعد کنگز مین کو راولپنڈیز کو کم سے کم 158 تک محدود کرنا لازم تھا،اگر نہ کرتے تو بہتر نیٹ رن ریٹ پر لاہور قلندرز کوالیفائی کرتا۔جواب میں راولپنڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا۔13 پر پہلا نقصان ہوا۔56 تک 3 وکٹ چلے گئے۔شاہزیب خان ایک،محمد رضوان 26 اور کامران غلام صفر پر گئے۔10 ویں اوور میں 94 کے ٹوٹل پر سام بلنگز 23 کرکے گئے تو کنگز مین کو اب 158 رنز تک محدود کرنے کا مشکل چیلنج تھا۔102 پر ڈین فورسٹر بھی 6 کرکے گئے تو آدھی ٹیم باہر ہوگئی۔کنگز مین کی امیدیں روشن ہوگئیں۔113 پر چھٹی وکٹ سعد مسعود اور 122 پر 7 ویں وکٹعماد بٹ کی گری تو کنگز مین کو منزل قریب لگی۔بڑی رکاوٹ عثمان خواجہ ففٹی پلس کے ساتھ موجود تھے۔125 کے ٹوٹل پر میکسویل نے محمد عامر کو بھی کلین بولڈ کردیا۔اب 8 وکٹیں گرچکی تھیں۔136 پر آصف آفریدی رن آئوٹ ہوگئے۔پھر پوری ٹیم 17.1 اوور میں 136 پر باہر ہوگئی۔یوں کنگز مین نے 108 رنزکی جیت کے ساتھ بہتر نیٹ رن ریٹ پر پلے آف میں قدم رکھے۔لاہور قلندرز باہر ہوگیا۔حنین شاہ نے 22 رنز دے کر 4 اور عاکف جاوید نے 38 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عثمان خواجہ 66 پر ناٹ آئوٹ تھے۔
