کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔تمام تر ضد کے بعد اسلام آباد پشاور کے سامنے ڈھیر،زلمی 5 سال بعد فائنل میں۔اس سال پہلی بار کرائوڈ سٹیڈیم میں موجود تھا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔5 سال بعد پی ایس ایل فائنل کھیلنے اور 5 ویں بار فائنل میں جانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔2017 میں واحد بار چیمپئن بننے والی ٹیم2018 اور 2019 اور 2021 کے ایڈیشن میں رنر اپ رہی تھی۔کپتان بابر اعظم نئے بڑے ریکارڈ کی جانب گامزن ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 11 کے کوالیفائر میں 70 رنز کی شکست ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود اس کے پاس فائنل کیلئے ایک موقع اور موجود ہے۔پشاور زلمی نے ایونٹ کی ٹاپر ٹیم ہونے کا حق ادا کیا،کیونکہ لیگ میچز کے اختتام پر وہ 17 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہی تھے۔
پی ایس ایل 11 کے پلے آف کے کوالیفائر کا ٹاس اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے جیتا اور پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔پشاور زلمی نے اننگ کا آغاز بڑے اعتماد سے کیا۔7 ویں اوور میں 72 کے ٹوٹل پر اسلام آباد کو پہلی وکٹ شاداب خان نے دلوائی،جب محمد حارث کو35 کے سکور پر کیچ کروادیا۔انہوں نے 16 بالیں کھیلیں۔2 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔ایک اور ان فارم بیٹر کوشل مینڈس نے بابر اعظم کو جوائن کرکے اگلے 7 اوورز میں 84 رنزکی شاندار پارٹنر شپ بنائی۔154 کے سکور پر زلمی کی دوسری وکٹ 15 ویں اوور میں گری،جب کوشل مینڈس26 بالز پر 41 کرکے فہیم اشرف کا شکار بنے۔اسلام آباد نے تیسری اور چوتھی وکٹ مچل بریسویل 2 اور عبد الصمد صفر کی وکٹیں لے کر واپسی کی لیکن بابر اعظم قابو میں نہ آئے۔ایرون ہارڈی نے 10 بالز پر 20 رنزکے ساتھ بابر کا ساتھ دیتے زلمی کے 200 رنز مکمل کروادیئے۔اس سے قبل بابر اعظم نے رواں سیزن کی دوسری اور پی ایس ایل ہسٹری کی چوتھی سنچری مکمل کی۔ وہ 59 بالز پر 103 رنزبناکر سلمان مرزا کی بال پر محسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے4 چھکے اور 12 چوکے لگائے۔انہوں نے کرائوڈ کو ویلکم سنچری کے ساتھ کیا۔کیونکہ اس سال پہلی بار کرائوڈ میدان میں آج آیا تھا۔
بابر اعظم نے رواں پی ایس ایل کی دوسری اور پی ایس ایل تاریخ میں چوتھی سنچری سکور کرکے نےئ ریکارڈز کی بنیادی رکھ دی۔کسی بھی ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا فخرزمان کا 588 رنزکا ریکارڈ برابر کردیا۔فخر زمان نے 2020 میں 588 رنز بنائے تھے لیکن 13 اننگز کھیلی تھیں۔بابر نے 11 اننگز میں برابر کردیا۔بابر کے پاس ابھی یہ ریکارڈ توڑنے کیلئے اس پی ایس ایل کی اننگز باقی ہیں۔
پشاور زلمی نے 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 221 رنزبنائے۔شاداب خان نے 42 رنز دے کر 3 اور رچرڈ گلیسن نے 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔فہیم اشرف اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز سفاکی سے بھرپور تھا۔5 اوورز میں 58 رنز فتح کی بنیاد ہونے چاہئے تھے۔یہاں ڈیوون کونوے 14 بالز پر 20 کرکے بریسویل اور صمد کا شکار بنے۔8 اوورز میں 81 رنزبہت تھے لیکن یہاں سے زلمی نے پے درپے وکٹیں لے کر اسلام آباد کے قلعہ میں بڑا شگاف ڈال دیا۔سمیر منہاس ہارڈی کی بال پر 44 رنزکرکے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔کپتان شاداب خان 6 اور محسن ریاض 25 کرکے پویلین میں سرجھکائے بیٹھے تھے۔اسلام آباد 13 ویں اوور میں 109 پر 5 وکٹ گنواچکا تھا۔حیدر علی 8 کرسکی تھے۔مارک چپ مین 4 اور فہیم اشرف1 کرکے آئوٹ ہوئے تو اسلام آباد یونائیٹڈ کی 7 وکٹیں 113 پر باہر ہوچکی تھیں۔126 پر کرس گرین 8 کے ساتھ خرم شہزاد کا شکار بنے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 18.4 اوورز میں 151 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا کوالیفائر 70 رنز سے جیت کر فائنل میں قدم جمادیئے ہیں۔2017 کے بعد 9 سال میں دوسری بار چیمپئن بننے کا موقع اس کی پاکٹ میں ہے۔
یونائیٹڈ کی تباہی کے مرکزی کردار ایرون ہارڈی نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ان کے ساتھ دوسرے ہیرو سفیان مقیم تھے جنہوں نے 25 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔محمد باسط نے بھی 2 وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 11 کا اگلا بڑا کائونٹر میچ
بدھ۔29 اپریل ایلیمنٹر1۔ملتان سلطانز بمقابلہ حیدر آباد کنگز مین۔لاہور۔ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگی۔
