| | | | |

دہلی ٹیسٹ بھی بھارت کے نام،ویرات کوہلی کے تیز ترین 25 ہزار رنز

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

دہلی ٹیسٹ بھی بھارت کے نام،ویرات کوہلی کے تیز ترین 25 ہزار رنز۔بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا کرکٹ ٹیسٹ بھی جیت لیا ہے۔نئی دہلی میں کھیلا گیا تیسرا دن ڈرامائی رہا۔پہلے آسٹریلیا کی 9 وکٹیں 19 اوورز کے کھیل  میں گریں۔پھر بھارت نے 115 رنزکے تعاقب میں 4 وکٹیں گنوادیں۔بھارت نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ 6 وکٹ سے جیت لیا۔بارڈر ،گاواسکر سیریز میں اسے 0-2 کی ناقابل شکست برتری بھی مل گئی ہے۔

کینگروز نئی دہلی قلعہ میں ذبح،28 رنز کے اندر8وکٹیں،ٹیم ڈھیر،بھارت کو معمولی ہدف

اتوار کو آسٹریلیا کی دوسری اننگ اسپنرزکے سامنے ڈھیر ہوگئی۔61 رنز 1 وکٹ سے سفر 113 پر تمام ہوا۔ٹریوس ہیڈ 43 اور لوبشین 35 کرگئے۔جدیجا نے 42 رنزکے عوض7 اور میچ میں 110 رنزکے ساتھ 10 وکٹیں لیں۔دوسرے اسپنر ایشون نے پہلی اننگ کی طرح دوسری میں بھی 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

بھارت کو جیت کے لئے 115 رنزکا ہدف ملا جو اس نے 4  وکٹ پر پوراکیا۔روہت شرما 31 کرسکے۔100واں ٹیسٹ کھیلنے والے چتشور پجارا31 پر ناقابل شکست گئے۔ویرات کوہلی  20 رنزبناسکے،انہوں نے 549 انٹرنیشنل اننگز میں تمام فارمیٹ میں 25 ہزار تیز رنز بنانے کااعزاز حاصل کیا۔نیتھن لائن نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *