| | | | |

پی ایس ایل ٹرافی کی تلاش،لاہورقلندرزکا 8واں نیا کپتان،فیصلہ ہوگیا،نام بھی آگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے لئے لاہور قلندرز نے نیا منترا تیار کرلیا ہے،ایونٹ کی اب تک کی واحد ناکام ٹیم نے اس بار قسمت آزمائی کے لئے بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے،جس کا حتمی اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے 6 ایڈیشن ہوچکے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ 2 بار چیمپئن بنی ہے،اس کے علاوہ باقی 4 ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،پشاور زلمی،کراچی کنگز اور ملتان ایک ایک بار پی ایس ایل چیمپئن بن چکے ہیں،چھٹی وآخری ٹیم لاہور قلندرز تاحال اس اعزاز سے محروم ہے۔

کرک اگین خبر سچ،پی سی بی کی پی ایس ایل 7 میں اضافی پلیئرز کی تصدیق،شیڈول جاری

سہیل اختر کی قیادت میں کھیلنے والی قلندرز ٹیم اب ان سے مایوس ہوگئی ہے،اس نے پاکستان کے ممتاز کھلاڑی کو اپنا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس کے لئے قرعہ فال شاہین شاہ آفریدی کے نام نکل سکتا ہے۔

لیفٹ ہینڈ پیسر کپتانی کیسی کریں گے،اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا۔21 سالہ پیسر قلندرز کے 8 ویں کپتان ہونگے۔ان سے قبل 7 کپتان قسمت آزمائی کرچکے ہیں،سب ہی ناکام رہے ہیں۔2016 کے پہلے سیزن میں اظہر علی نے کپتانی شروع کی،7 میچزمیں سے صرف 2 جیتے،5 ہارے،ایک میچ میں ویسٹ انڈین ڈیون براوو نے یہ ذمہ داری نبھائی،وہ بھی جیت نہ سکے۔

ممتاز کیوی آل رائونڈر  برینڈن میک کولم 2017 اور 2018 کے 2 سیزن میں کپتان بنائے گئے۔وہ 18 میچز میں سے صرف میں 5 فتح کا ذائقہ چکھ سکے،باقیوں میں ہار مقدر بنی۔فرنچائز نے 2019 کے پی ایس ایل میں 3 کپتان آزمائے۔ محمد حفیظ 2 میچز میں 1-1 کے ساتھ برابر ہی رہے۔اے بی ڈی ویلیئرز 3 کوششوں میں ایک بار کامیاب اور 2 مرتبہ ناکام گئے۔فخرزمان نے 5 میچز میں قیادت کی کیپ پہنی،صرف ایک میچ جیت سکے۔4 میں ناکامی سامنے آئی۔

سہیل اختر 2020 سے 2022 شروع ہونے سے قبل تک کپتان ہیں۔2 ایڈیشن کے 23 میچزمیں سے وہ 12 میں جیتے،ٹیم 11 میچز میں ناکام ہوئی۔گزشتہ سال پہلی بار ایونٹ کے فائنل تک بھی پہنچی۔ٹائٹل نہ لے سکی۔سہیل اختر کی پرفارمنس بہر حال زیادہ بری نہیں تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *