پیسہ کیلئے اپنا ملک،ٹیسٹ نہیں چھوڑوں گا،جوزف کا اعلان عامر اور حارث کیلئے درد سر بن گیا
برسبین،کرک اگین رپورٹ
پیسہ کیلئے اپنا ملک،ٹیسٹ نہیں چھوڑوں گا،جوزف کا اعلان عامر اور حارث کیلئے درد سر بن گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کرکٹر اور 24 سالہ پیسر شمر جوزف نے کہا ہے کہ لیگز اور پیسہ کیلئے اپنے ملک کی نمائندگی یا ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل گیم ہے۔باقی انٹرٹینمنٹ ہے اور اس کے لئے اور لوگ موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا میں گابا ٹیسٹ کی شاندار فتح کے مرکزی ہیرو کا یہ بیان پاکستانی پیسر حارث رئوف سمیت ان تمام کرکٹرز کیلئے باعث شرمندگی بنا ہوا ہے جو لیگز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گئے۔پاکستان میں اس کی پہلی بڑی مثال محمد عامر ہیں جنہوں نے دورہ آسٹریلیا 2019 سے انکار کیا تھا،دوسری مثال حارث رئوف ہیں جنہوں نے 2023میں بگ بیش لیگ کیلئے دورہ آسٹریلیا سے ہی انکار کردیا تھا،۔دونوں بار آسٹریلیا کا دورہ تھا ۔اب اسی ملک میں ویسٹ انڈیز کے پیسر جوزف ہیرو بنے ہیں اور جو کہہ رہے ہیں،اس کے بعد پاکستان سمیت تمام ممالک کے ان کرکٹرز کیلئے یہ درد سر بنا ہے جولیگز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑتے ہیں۔